پی ڈی ایم حکومت کے دو حمایتی صحافیوں کی خبر کے بعد مراد سعید ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگے

معروف صحافی وقار ستی اور عمار مسعود کی جانب سے خطرناک خبر شیئر کیے جانے کے بعد پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم نے مراد سعید کے حق میں ٹوئٹر پر ٹرینڈ چلا دیا۔

معروف صحافی اور وی لاگر وقار ستی اور تجزیہ کار اور لکھاری عمار مسعود کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کرنے کے بعد "آئی ایم مراد سعید” ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گیا ہے ، ردعمل کے طور پر پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم نے مراد سعید کی ایک ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی ہے اور ان کے حق میں کمپین چلانا شروع کردی ہے۔

معروف صحافی وقار ستی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "انتہائی خطرناک کھیل !!!! باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ PTI اپنے ایک یا دو سیاسی رہنماؤں کے خلاف جھوٹے اور مصنوعی فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، ایسی صورت میں فوڈ پوائزننگ یا کسی بھی پارٹی لیڈر کی ٹارگٹ کلنگ یا اسے زخمی کیا جاسکتا ہے۔”

یہ بھی پڑھیے 

نوازشریف کا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

بشریٰ بی بی کا مریم نواز پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ، فواد چوہدری

صحافی وقار ستی لکھتے ہیں کہ "PTI کی اس ممکنہ سازش کو حقیقت بنانے کے لیے آسان ہدف مراد سعید ہو سکتے ہیں۔ واضع رہے کہ PTI نے پہلے ہی اپنی قیادت اور کارکنوں کوملک گیر ہڑتال / احتجاج کی تیاری کرنے کی ہدایات دے رکھی ہیں ان کی کوشش ہے کہ کسی صورت ایسا کوئی واقعہ رونما ہو جائے جو حالات کو مذید گھمبیر بنا دے۔”

وی لاگر وقار ستی نے مزید لکھا ہے کہ "ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ یہ منصوبہ مستقبل میں ملک میں مزید افراتفری پھیلانے کے لیے ہے تاکہ اسٹیبلشمنٹ کو دباؤ میں لایا جائے، مذاکرات کو ناکام بنایا جائے اور سپریم کورٹ سے اپنے حق میں فیصلہ لیا جائے۔”

وقار ستی آگے بڑھتے ہوئے مزید لکھتے ہیں کہ "ذرائع نے یہ بھی بتایا ہےکہ PDM کا ایک وفاقی کابینہ کا رکن وفاقی حکومت کی تمام اندرونی معلومات PTI کی مرکزی قیادت کے ساتھ شیئر کر رہا ہے۔ جس کا نام جلد سامنے آنے والا ہے۔”

معروف لکھاری اور تجزیہ کار عمار مسعود نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "اطلاعات آ رہی ہیں کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اپنے ہی کسی شخص کو نقصان پہنچا کر اسکا ذمہ حکومت پر ڈالنے کا منصوبہ تیار ہو چکا ہے۔ اس کے لیئے ہدایات بھی دی جا چکی ہیں۔”

عمار مسعود نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید لکھا ہے کہ "اسکے نتیجے میں ملک میں انتشار اور جلاؤ گھراؤ کی فضا پیدا کی جائے گی اور بین الاقوامی طور پر حکومت اور پاکستان کو بدنام کیا جائے گا۔”

دوسری جانب دونوں صحافیوں کے ٹوئٹر کے ردعمل میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹوئٹر ہینڈل پر مراد سعید سے اظہار یکجہتی کے لیے ان کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بہت جزباتی انداز میں گفتگو کررہے ہیں۔

جبکہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے وقار ستی اور عمار مسعود کے ٹوئٹس پر شدید ردعمل دیا جارہا ہے۔

اسد خان نامی پی ٹی آئی ورکر نے لکھا ہے کہ "اتنی بے شرم اور ڈھٹائی سے جھوٹ بولتے ہوئے کچھ تو شرم کیا کریں۔ چوتیاپے کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔ کسی کی جان کی قیمت تمھارے نزدیک کچھ بھی نہیں۔ سب اس وطن کے شہری ہیں سب کا حق ہے کہ اپنے حق اور رائے کے مطابق احتجاج کریں۔ اپنی آواز کو بلند کریں۔ PTI کی قیادت اتنے جبر کے باجود پُرامن ہے۔ اس میں خیانت نا کریں۔”

عائشہ مصطفیٰ نامی پی ٹی آئی کی ورکر نےلکھا ہے کہ "یہ اگر اتنا اچھا منصوبہ ہے تو پی ڈی ایم والے بھی اپنا ایک ایک بندہ مار دیں زرداری نے تو پہلے ہی بی بی شہید کی ہوئی ہے۔”

راحت جبیں نامی پی ٹی آئی ورکر نے لکھا ہے کہ "یہ بے شرم یزیدی ٹولہ ہے اللہ کی خاص لعنت ہے ان پر ۔ نہ ہی یہ حق سچ کی بات دیکھ سکتے ہیں نا سمجھ سکتے ہیں ان کو شرم دلانے کا کوئی فایدہ نہی یہ منافقین میں سے ہیں اب انکے بیوی بچوں کو دیکھ کر لعنت بھیجیں وہ ہی ان کو جوتے مارینگیں غلیظ دہشت گرد حکومت کے غلام۔”

متعلقہ تحاریر