لیونل میسی چھٹیاں گزارنے سعودی عرب چلے آئے، فرانسیسی کلب نے معطل کردیا

سعودی وزیر سیاحت کا میسی اور اہلخانہ کا خیرمقدم، پی ایس جی نے 2سالہ معاہدے کی خلاف ورزی پر میسی کو 2 ہفتے کیلیے معطل کردیا، سعودی سفیر سیاحت کا عہدہ سنبھالنے پر جرمانہ بھی عائد

ارجنٹائن کو قطر میں منعقدہ فٹبال ورلڈکپ جتوانے والے اسٹار فٹبالر لیونل میسی ان دنوں سعودی عرب میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ چھٹیاں منانے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے میسی کو سیاحت کا سفیر مقرر کیا ہے تاہم فرانسیسی کلب نے2 سالہ معاہدے کی خلاف ورزی پر میسی کو2ہفتے کیلیے معطل کرکے ان پر جرمانہ بھی عائد کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

رونالڈو کو پچھاڑ کر میسی یورپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر بن گئے

میسی کی ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کیلیے 35لاکھ یورو کی امداد

پیر کو سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے ٹوئٹر پر لیونل میسی کو سعودی عرب میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ” مجھے سعودی عرب کے سیاحتی سفیر لیونل میسی اور ان کے اہل خانہ کو سعودی میں دوسری چھٹیاں منانے پر خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے“۔

بعد ازاں سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے میسی اور ان کے اہل خانہ کی سعودی عرب میں چھٹیاں مناتے ہوئے کچھ تصاویر بھی ٹوئٹر پر اپ لوڈ کیں۔قبل ازیں سعودی وزارت سیاحت نے لیونل میسی کو اپنا سفیر سیاحت مقرر کیا تھا۔

دوسری جانب   فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے  بغیر اجازت سعودی عرب کا دورہ کرنے پر لیونل میسی کو دو ہفتے کے لیے معطل کر دیا۔کلب کے مطابق دو ہفتے کی معطلی کے دوران میسی نہ ہی کلب کے کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس کرسکتے ہیں اور نہ ہی انہیں کوئی میچ کھیلنے کی اجازت ہے۔ میسی پر سعودی عرب میں سیاحت کے سفیر کے طور پر ذمہ داری نبھانے پر کلب کی جانب سے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر