شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ، 3 دہشتگرد ہلاک ، 6 جوان شہید
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے فوجی جوانوں میں حوالدار صدیق خان ، نائب حوالدار جاوید اقبال ، سپاہی نذیر خان ، سپاہی حضرت بلال ، سپاہی رجب حسین اور سپاہی بسم اللہ جان شامل ہیں۔
خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 6 فوجی جوان شہید جبکہ 3 دہشتگرد بھی مارے گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر سمیت 7 دہشت گرد گرفتار
ڈی آئی خان سیکورٹی فورسز کی کارروائی، بدنام زمانہ ٹی ٹی پی کمانڈر دو ساتھیوں سمیت ہلاک
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ فائرنگ کی تبادلے میں 6 فوجی جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے ہیں۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میں خفیہ اطلاعات کی بنا پر آپریشن کیا جارہا تھا کہ اس دوران دہشتگردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے فوجی جوانوں میں حوالدار صدیق خان ، نائب حوالدار جاوید اقبال ، سپاہی نذیر خان ، سپاہی حضرت بلال ، سپاہی رجب حسین اور سپاہی بسم اللہ جان شامل ہیں۔
آئی ایس پی ار کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ علاقے کو دہشتگردی سے پاک کرنے کے لیے آپریشن کلین اپ جاری رہے گا ، شہادتیں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔









