7ویں مردم وخانہ شماری: کراچی کی آبادی میں بڑا اضافہ، ضلع وسطی سرفہرست

کراچی کی اب تک کی آبادی 1 کروڑ 80 لاکھ افراد سے زائد ہو گئی، ایک دن میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوا، ضلع وسطی کی آبادی 34 لاکھ 42ہزار 48 افراد تک جاپہنچی

ملک میں جاری 7ویں ڈیجیٹل  مردم و خانہ شماری  کے دوران کراچی کی آبادی میں ایک دن میں بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ضلع وسطی کراچی کاسب سے زیادہ آبادی والا ضلع بن گیا ہے۔

 ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ منور گھانگرو کے مطابق 7ویں ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری کراچی کی اب تک کی آبادی 1 کروڑ 80 لاکھ افراد سے زائد ہو گئی ہے، منگل کو کراچی کی آبادی 1 کروڑ 79 لاکھ 65 ہزار ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

سیاسی جماعتوں کے تحفظات کے بعد مردم شماری میں 15 مئی تک توسیع

مردم شماری  پرتحفظات دھرے رہ گئے، ایم کیوایم اعتماد کا ووٹ دیکر پھر ماموں بن گئی

انہوں نے بتایا کہ اس نئے اضافے کے بعد کراچی میں ضلع وسطی آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا ضلع بن گیا جہاں کی آبادی 34لاکھ42 ہزار 48 افراد تک پہنچ گئی۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں ضلع جنوبی آبادی کے لحاظ سے سب سے چھوٹا ضلع ہے، جہاں کی آبادی 18 لاکھ 24 ہزار 67 نفوس پر مشتمل ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ضلع ملیر کی آبادی 22 لاکھ 17 ہزار 37 تک پہنچ گئی۔ضلع کورنگی کی آبادی 29 لاکھ 28 ہزار 856 ہو گئی ہے۔

ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ نے بتایا کہ ضلع کیماڑی کی آبادی 21 لاکھ 80 ہزار 243 افراد پر مشتمل ہے، ضلع شرقی کی آبادی 31 لاکھ 71 ہزار 284 ہےجبکہ ضلع غربی کی آبادی 22 لاکھ 75 ہزار 966 تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر