صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے معاشی اصلاحاتی اقدامات پر اعتماد کا اظہار
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے صدر مساتاسوگو اساکاوا نے پاکستان میں میں معاشی استحکام لانے کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے ہر سطح پر پاکستان کی حمایت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے صدر مساتاسوگو اساکاوا نےپاکستان کی مالی مدد کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے صدر مساتاسوگو اساکاوا نے ہر سطح پر پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا عزم دہراتے ہوئےمعاشی اصلاحات کے اقدامات کو سراہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
ایشیائی ترقیاتی بینک نےمقامی آبادی کے اعتراضات کے بعد ملیر ایکسپریس وے سے ہاتھ کھینچ لیے
اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے بورڈ آف گورنرز کے 56ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر اے ڈی بی کے صدر سے ملاقات کی ۔
ملاقات کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے موجودہ حکومت کے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ۔
پاکستان وفد سے ملاقات کے دوران مساتاسوگو اساکاوانے ملک میں معاشی استحکام لانے کیلئے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے ضروری استحکام کے اقدامات کو سراہا۔
اے ڈی بی کے صدر نے پاکستان کو ڈومیسٹک ریسورس موبلائزیشن، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بڑھانے اور توانائی کے شعبے کے فروغ میں اپنی مسلسل حمایت کا یقین دلایا۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر کی سطح عبور کرگئے
اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے پاکستان کے لیےاے ڈی بی کی فراخدلانہ حمایت کو سراہتے ہوئے متعارف کروائی حکومت کی معاشی اصلاحات سے آگاہ کیا ۔
ڈاکٹر کاظم نیاز کے مطابق اخراجات اور سبسائیڈز میں کمی، سماجی تحفظ کو بڑھانا، ٹیکس محصولات میں اضافہ، طے شدہ شرح مبادلہ کی پابندی اور مالی استحکام کو بہتر بنانا شامل ہیں۔
اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری نے صدر اے ڈی بی مساتاسوگو اساکاوا کو وزیراعظم پاکستان کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا ہے ۔