مقبوضہ کشمیر کے دارالخلافہ سری نگر میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تعریف والے پوسٹرز آویزاں

سری نگر کے مختلف مقامات پر لگائے گئے پوسٹرز میں چیف آف آر اسٹاف کی جانب سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت تعریف کی گئی ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے کچھ پوسٹرز ہندوستان کے زیرانتظام مقبوضہ کشمیر میں چسپاں کردیئے گئے ہیں ، پوسٹرز میں کشمیریوں کی حمایت میں پاکستان کے مضبوط موقف کو تقویت دینے پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی تعریف کی گئی ہے، یہ پوسٹر ایسے وقت میں لگائے ہیں جب مقبوضہ کشمیر کے دارالخلافہ سری نگر میں جی 20 کانفرنس ہونے جارہی ہے۔

یہ پوسٹرز اس تقریر کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایک تقریب میں کشمیر کے مسئلے پر دوٹوک موقف کا اعادہ کیا تھا اور کشمیریوں کی جائز جدوجہد کی ہر ممکن حمایت کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ، 3 دہشتگرد ہلاک ، 6 جوان شہید

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر سمیت 7 دہشت گرد گرفتار

سری نگر کے مختلف مقامات پر آویزاں پوسٹروں میں چیف آف آرمی اسٹاف کی مقبوضہ کشمیر کے باشندوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کے حق خودارادیت کے مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے تعریف کی گئی ہے۔

پاکستان آرمی چیف سید عاصم منیر کا شکریہ۔ مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کے حوالے سے آپ کے قومی موقف پر قائم رہنے اور کشمیریوں کی حمایت کرنے پر ہم آپ کے مشکور ہیں۔

پوسٹرز میں مزید کہا گیا  ہے کہ "شکریہ پاکستان آرمی چیف۔”

یہ پوسٹرز مبینہ طور پر جموں کشمیر ڈیموکریٹک یوتھ فورم، جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ اور جموں کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ کی طرف سے آویزاں کیے گئے تھے۔

متعلقہ تحاریر