بھارتی وزیر خارجہ کے پاکستان پر دہشتگردی کے الزامات پر بلاول بھٹو نے دو ٹوک جواب دیا

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او سمٹ) کے اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے پاکستان پر سرحد پار دہشتگردی کے بے سروپا الزامات عائد کیے تو وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے انہیں پوائنٹس اسکورنگ سے روک دیا

بھارت کے شہر گوا میں منعقد شنگھائی تعاون تنظیم  (ایس سی او سمٹ) کے اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر  کے سرحد پار دہشتگردی کے الزامات پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے  دو  ٹوک انداز میں کھرا جواب  دیا ۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم  (ایس سی او سمٹ) کے اجلاس میں شرکت کیلئے بھارتی شہر گوا میں موجود ہیں۔ بلاول  بھٹو تقریب میں شرکت کانفرنس ہال پہنچے تو جے شنکر نے ان کا استقبال کیا ۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی فوج کو گلوان یاد دلانے پر انتہاپسندوں کی اداکارہ رچی چڈھا کو قتل کی دھمکیاں  

شنگھائی تعاون تنظیم   (ایس سی او سمٹ) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر پاکستان پر سرحد پارسے دہشت گردی کے بے سروپا  الزامات عائد کیے جس پربلاول بھٹو نے دو ٹوک انداز اپنایا۔

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے ایک بار پھر سے انتہاپسندانہ رویہ اپناتے ہوئے پاکستان پر الزام عائد کیا کہ وہ بھارت میں سرحد پار سے دہشتگردی کروانے میں ملوث ہے ،جس پر پہلے قابو پانا  ضروری ہے ۔

بھارتی وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ دہشت گردی کو ہر طرح سے روکنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر وعدوں کے باوجود دہشت گردی کی لعنت تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے ۔

جے شنکر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سرحد پار سے دہشت گردی پر قابوپانا ہوگا،ہمارا پختہ یقین ہے کہ دہشتگردی کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا ہے۔ سرحد پار دہشت گردی سمیت اس کی تمام شکلوں کو روکنا ہوگا۔

بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹرایس جے شنکرکا کہنا تھا کہ ایس سی او نے سرحد پار دہشت گردی کے مسئلے سے نمٹنے پر اتفاق کیا ہے۔ ہندوستان شنگھائی تعاون تنظیم میں امن کو فروغ  کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ کے پاکستان پر عائد دہشت گردی کے بے سروپا الزامات پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے  واضح موقف اپناتے ہوئے جے شنکر  کے الزامات  پر دو ٹوک الفاظ میں  مذمت کی ۔

یہ بھی پڑھیے

امریکی ہیومن رائٹس پینل کا بھارت اور پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ

بلاول زرداری نے  بھارت کےسرحد پار دہشتگردی کے بے سروپا الزامات  پر کہا کہ  آئیے سفارتی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے دہشتگردی کو ہتھیار بنانے میں نہ پھنسیں، خطے کا امن ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

بلاول بھٹو نےمزید کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ایس سی اومقاصد کیخلاف ہے،عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں،ریاستوں کے یکطرفہ اورغیر قانونی اقدامات کیخلاف ہیں۔

بلاول بھٹونے کہا کہ اپنےخطے کی عوام کی اجتماعی حفاظت ہماری مشترکہ ذمے داری ہے، بڑی طاقتیں امن سازی کے لیے کردارادا کرتی ہیں،لوگوں کیلئےتعاون اور اقتصادی مواقع امن کے  پیدا کرسکتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر