اے آر وائے کے صدر سلمان اقبال صدمے سے دوچار؛ بڑی بیٹی سمیعہ جہاں فانی سے کوچ کرگئیں
اے آر وائے نیوز کے سی ای او سلمان اقبال کی بڑی صاحبزادی سمعیہ سلمان دبئی میں انتقال کر گئیں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سمعیہ سلمان کی نماز جنازہ اور تدفین کل دبئی میں ہی اداکی جائے گی
اے آر وائے ڈیجیٹل نیٹ ورک صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سلمان اقبال کی بڑی صاحبزادی سمعیہ سلمان دبئی میں انتقال کر گئیں، مرحومہ کی نماز جنازہ دبئی میں ادا کی جائے گی ۔
اے آر وائے نیوز کے سی ای او سلمان اقبال کی بڑی صاحبزادی سمعیہ سلمان دبئی میں انتقال کر گئیں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سمعیہ سلمان کی نماز جنازہ اور تدفین کل دبئی میں ہی اداکی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے
اے آر وائے چینل پر گھر جیتنے والا شہری5سال بعد بھی انعام نہ ملنے پر عدالت پہنچ گیا
آئی پی ایل کی ٹیم کراچی کنگ کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے سلمان اقبال کی بیٹی کے انتقال کی افسوسناک خبر شیئر کی گئی۔مرحومہ سمیعہ، سلمان اقبال اور سبین کی اسپیشل چائلڈ تھیں۔
اے آر وائے فیملی کی جانب سے مرحومہ سمیعہ کی روح کے لیے ایصال ثواب کی درخواست کی گئی ہے۔ اہلخانہ کے مطابق درحقیقت یہ خاندان کے لیے ایک اداس اور مشکل وقت ہے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال کی بڑی صاحبزادی کے انتقال پر دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور ان کے درجات کی بلندی لواحقین کے صبر کی دعا کی ۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال کی بڑی صاحبزادی کے انتقال پر دکھ اور رنج کا اظہار۔ اللہ سلمان اقبال کی بیٹی کے درجات کو بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 5, 2023
اے آر وائے نیوز کے اینکر پرسن وسیم بادامی نے بھی سمیعہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ۔انہوں نے سب سے بہت دعاؤں کی گزارش کی ۔انہوں نے کہا کہ اللہ اہلخانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔
انا للہ وانا الیہ راجون۔۔
افسوسناک خبر۔۔
سلمان اقبال صاحب کی صاحبزادی کا انتقال ہوگیا ہے۔
آپ سب سے بہت دعاوں کی گزارش ہے۔
اللہ تعالی آسانیاں فرمائے اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔
💔💔— Waseem Badami (@WaseemBadami) May 5, 2023