وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا دورہ بھارت: میڈیا کے سخت سوالات کی تیاری نہیں تھی
سیاسی تجزیہ کاروں نے بلاول بھٹو زرداری کے دورہ بھارت کے دوران انڈین میڈیا کی جانب سے سخت سوالات کی تیاری نہ کرکے جانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم اور پاکستان کے زیرانتظام آزاد جموں و کشمیر سے افواج پاکستان کے انخلاء پر انڈیا ٹوڈے کے اینکر پرسن راج دیپ سرڈیسائی کے سوالات کا خاطر جواب نہیں دے سکے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر وزیر خارجہ کی تیاری نہیں تھی تو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے کیوں گئے اور اگر چلے ہی گئے تھے تو انڈین میڈیا کو انٹرویو دینے کی کیا ضرورت تھی۔
انڈیا ٹوڈے کے اینکر پرسن راج دیپ ڈیسائی نے بلاول بھٹو زرداری سے سوال کیا کہ بھارت کو مطلوب ممبئی حملوں کا ماسٹر مائنڈ داؤد ابراہیم آپ کے علاقے کلفٹن میں رہتا ہے ، آپ اسے گرفتار کرکے بھارت کے حوالے کیوں نہیں کرتے؟ اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو رکے ہوئے امن معاہدے کو جاری کرنے میں مدد ملے گی۔
یہ بھی پڑھیے
ٹی ایل پی نے احتجاج کی تاریخ تبدیل کردی، 22 مئی کو احتجاجی قافلہ کراچی سے روانہ ہوگا
وزیر اعظم کی نواز شریف سے ملاقات، بھائی کی جلد واپسی کا دعویٰ، تاریخ نہیں بتائی
بلاول بھٹو زرداری نے داؤد ابراہیم سے متعلق سوال کو گول کردیا اور مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی 5 اگست 2019 کی کارروائی کو امن معاہدے کو روکنے کی وجہ قرار دے دیا۔
How do we trust you to act on terror when Dawood Ibrahim lives in the same Clifton colony as you in Karachi? Did @BBhuttoZardari have an answer. Watch here | @Sardesairajdeep pic.twitter.com/8nkCxuOFcQ
— IndiaToday (@IndiaToday) May 5, 2023
بلاول بھٹو نے جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے حوالے سے کہا، "جب تک بھارت 5 اگست 2019 کو کیے گئے اقدامات کو واپس نہیں لیتا ، پاکستان بھارت کے ساتھ دو طرفہ طور پر بات چیت کرنے کی پوزیشن میں نہیں آئے گا۔”
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ صاحب کو راج دیپ ڈیسائی کو صاف اور واضح جواب دینا چاہیے تھا کہ داؤد ابراہیم پاکستان میں نہیں رہتا ، وہ انڈین شہری اور دبئی میں رہتا ہے ، اگر اس کو گرفتار کرنا چاہتا ہے تو دبئی کی حکومت سے رابطہ کرے ، پاکستان سے کیوں مطالبہ کیا جارہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو ذکر کیا تو راج دیپ سرڈیسائی نے سوال اٹھایا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق افواج پاکستان کو کشمیر اور گلگت بلتستان سے نکلنا ہوگا۔
Foreign Minister @BBhuttoZardari skirts the straight question on whether Pak will be willing to abide by UN Security council | @sardesairajdeep | #Pakistan #India #SCO2023 pic.twitter.com/01EOfBDij3
— IndiaToday (@IndiaToday) May 5, 2023
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وہ بھارت کے خدشات کے جواز سے انکار نہیں کر رہے ہیں، لیکن میں صرف اتنا کہہ رہا ہوں کہ آپ جس طرح سے اس تشویش کو دور کرنے اور حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ نتیجہ خیز نہیں ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بھارت ، پاکستان اور عالمی برداری کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا کرکے ہم سوچ سے زیادہ نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلے کو ملکی اور جیو پولیٹیکل پوائنٹ سکورنگ میں تبدیل کر کے کبھی حل نہیں کیا جاسکتا۔









