وسیم اکرم کے بڑے صاحبزادے تیمور اکرم کھیلوں کیساتھ تعلیم میں بھی آگے آگے

وسیم اکرم نے تیمور کا ماسٹرز مکمل ہونے کی خوشخبری سناتے ہوئے اسے شاندار الفاظ میں مبارکباد پیش کی ہے۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے بڑے صاحبزادے تیمور اکرم والدسے بھی دو ہاتھ آگے نکلے  اور مکس مارشل آرٹس میں ممتاز مقام بنانے کے ساتھ ساتھ تعلیم بھی مکمل کرلی۔

وسیم اکرم نے بیٹے کا ماسٹرز مکمل ہونے کی خوشخبری سناتے ہوئے اسے شاندار الفاظ میں مبارکباد پیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وسیم اکرم کے صاحبزادے تیمور اکرم مکسڈ مارشل آرٹس کے فائٹر بن گئے

شنیرا اکرم اپنا گینگ آف فور سامنے لے آئیں

وسیم اکرم نے اپنے فائٹر بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھاکہ”یہ لڑکا جسم اور دماغ دونوں کا حامل ہے،ہمارے بیٹے تیمور اکرم کو اپنے  ماسٹرزکی  تکمیل مبارک ہو “۔

وسیم اکرم نے بیٹے کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھاکہ”تم نے مجھے صرف فخر کے قابل بنایا ہے،تم زندگی میں جو کچھ کیا اپنی محنت کے بل بوتے پر کیا اور کوئی بھی اسے تم سے چھین نہیں سکتا“۔

تم صرف مجھے بہت فخر کرتے ہو! آپ نے زندگی میں جو بھی کیا، آپ نے وہ کمایا اور کوئی بھی اسے آپ سے چھین نہیں سکتا۔ یہ دیکھنے کے لیے انتظار نہیں کر سکتے کہ تم اب کیا کروگے؟“۔

متعلقہ تحاریر