فلم بنانے کا مقصد مشرقی معاشرے میں پیار کی اہمیت سامنے لانا ہے، جمائما خان

انسٹنٹ پروڈکشنز کی بانی اور اسکرین رائٹر جمائماگولڈ اسمتھ نے فلم وٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ؟  اپنی پاکستان میں  گزرنے والے وقت سے متاثر ہو کر لکھی ہے جو انہوں نے بطور عمران خان کی اہلیہ کے لاہور میں گزارے

انسٹنٹ پروڈکشنز کی بانی ،فلم پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر جمائماگولڈ اسمتھ  کا کہنا ہے کہ” وٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ؟”( what’s love got to do with it) بنانے کا مقصد مشرقی معاشرے میں پیار کی اہمیت سامنے لانا ہے ۔

تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے  فلم وٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ؟  کوبنانے کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ فلم کے ذریعے مشرقی معاشرے میں پیار و محبت کی اہمیت کو سامنے لانا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

میٹ گالا میں شریک نامور شخصیات کے لباس کامذاق؛ سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

انسٹنٹ پروڈکشنز کی بانی اور اسکرین رائٹر جمائماگولڈ اسمتھ نے فلم وٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ؟  اپنی پاکستان میں  گزرنے والے وقت سے متاثر ہو کر لکھی ہے جو انہوں نے بطور عمران خان کی اہلیہ کے لاہور میں گزارے ۔

جمائما کے مطابق پاکستان کو چھوڑے ہوئے تقریباً 20 سال گزر گئے تاہم پاکستان میری شناخت کا ایک حصہ ہے ۔ انہوں  نے کہا کہ بنیادی طور پر پاکستان میں گزرے وقت نے میری شخصیت میں تبدیلی لائی ہے ۔

برطانوی فلم پروڈیوسر نے اعتراف کیا کہ پاکستان میں میری شخصیت تبدیل ہوئی اور ایک طویل عرصے تک میں نے اپنے نام میں خان کی کنیت تبدیل نہیں کی کیونکہ لوگ مجھے جمائما خان سے پہچاننے لگ گئے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ جمائما خان کے مقابلے میں بہت کم وقت کے لیے جمائما گولڈ اسمتھ تھی، اور مجھے ایسا لگتا ہے جیسے یہ نام پوری طرح سے اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ میں کون ہوں۔مجھے لگتا ہے یہ میرے وجود کا حصہ تھا ۔

وٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ؟ میں، جمائما خان کی لکھی ہوئی اور شریک پروڈیوس کردہ نئی رومانٹک کامیڈی، روایتی پریوں کی کہانی متروک ہو چکی ہے۔ مرکزی کردار، زو سٹیونسن (للی جیمز) ادا کای ہے ۔

جمائما فلم کو محبت کا خط  قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں واقعی میں ایک ایسی فلم بنانا چاہتی تھی جس میں خوبصورت پاکستان، اس قسم کا مہمان نواز اور تفریحی اور متحرک پاکستان دکھایا گیا ہو جو آپ کو کبھی دیکھنے کو نہیں ملے گا۔

متعلقہ تحاریر