برطانوی بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کی رسم تاجپوشی دنیا بھر میں مرکز نگاہ بن گئی
برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا کو آرچ بشپ آف کینٹربری نے تاریخی تاج پہنایا جبکہ اس موقع پر برطانیہ کے وزیراعظم رشی سوناک نے مختصر خطاب کیا ہے، شہزادہ ہیری بھی اپنے والد کی تاجپوشی کی تقریب میں شریک ہوئے تاہم ان کی بیوی میگھن تقریب میں شریک نہیں ہوئیں

برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا پارکر کی تاج پوشی کی رسم مکمل ہوگئی۔ آرچ بشپ آف کینٹربری نے شاہ چارلس سے حلف لیا اور انہیں تاریخی سینٹ ایڈورڈ تاج پہنایا۔
برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا کی رسم تاج پوشی ویسٹ منسٹر ایبے میں منعقد ہوئی۔ آرچ بشپ آف کینٹربری نے نئے بادشاہ سے حلف لیا اور انہیں تاریخی سینٹ ایڈورڈ تاج پہنایا ۔
یہ بھی پڑھیے
آنجہانی ملکہ اور شاہ چارلس نے تحفے میں ملے 40 گھوڑے بیچ کر 20 لاکھ پاؤنڈ کمائے
کنگ چارلس کی تقریب تاج پوشی میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے 2 ہزار 200 مہمانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی۔ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف بھی تقریب میں شریک تھے ۔
The Archbishop of Canterbury crowns King Charles III.
Cries of God Save The King fill Westminster Abbey.#Coronation pic.twitter.com/MjCZbE7l3T
— Royal Central (@RoyalCentral) May 6, 2023
برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا کو آرچ بشپ آف کینٹربری نے تاریخی تاج پہنایا جبکہ اس موقع پر برطانیہ کے وزیراعظم رشی سوناک نے مختصر خطاب کیا ہے ۔
تاج پوشی کی تقریب میں شاہ چارلس 14 ویں صدی میں تیار کردہ اس تخت پر بیٹھتے ہوئے 360 سالہ سینٹ ایڈورڈ کا تاج اپنے سر پر رکھنے والے سب سے معمر برطانوی بادشاہ بن گئے۔
تاج پوشی کے بعد شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا 4 ٹن سونے کی بنی ہوئی اسٹیٹ کوچ میں روانہ ہوئے ۔ نئے بکنگھم پیلس کی بالکونی میں کھڑے ہونے کے بعد انہیں فضائیہ نے سلامی پیش کی ۔
برطانوی شاہی محل کے اندرونی اختلافات منظر عام پر لانے والے شہزادہ ہیری بھی اپنے والد کی تاجپوشی کی تقریب میں شریک ہوئے تاہم ان کی بیوی میگھن تقریب میں شریک نہیں ہوئیں۔
ہیری تقریب تاجپوشی کے بعد شاہ چارلس کی بگھی کے ساتھ نہیں گئے ۔ہیری کی بیٹے آرچی کی چوتھی سالگرہ کے باعث تقریب سے فوری واپس کیلیفورنیا روانگی متوقع ہے۔









