عمران خان کا اگلے ہفتے سے 14 مئی تک ملک بھر میں جلسے کرنے کا اعلان
پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 14 مئی کو پنجاب میں عام انتخابات نہ ہوئے تو سڑکوں پر ہوں گے۔
عدلیہ ، سپریم کورٹ آف پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانا تو ملک کا آئین ختم ہو جائے گا۔
لاہور میں چیئرمین تحریک انصاف کی زیر صدارت نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے اگلے ہفتے سے سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا۔ سربراہ تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے سے 14 مئی تک ملک بھر میں جلسے کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے
ٹی ایل پی نے احتجاج کی تاریخ تبدیل کردی، 22 مئی کو احتجاجی قافلہ کراچی سے روانہ ہوگا
بشریٰ بی بی کا مریم نواز پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ، فواد چوہدری
پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 14 مئی کو پنجاب میں عام انتخابات نہ ہوئے تو سڑکوں پر ہوں گے۔ میری قوم سے اپیل ہے کہ آپ لوگ اپنے آئین، اپنی عدلیہ اور اپنے چیف جسٹس کے لیے گھروں سے باہر نکلیں۔
جب آئین ختم ہوتا ہے ملک کا مستقبل ختم ہو جاتا ہے، آج سب لوگ باہر نکلیں،عمران خان کا ویڈیو پیغام۔۔!!! pic.twitter.com/0oaYApIpuH
— Mughees Ali (@mugheesali81) May 6, 2023
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر اس ملک میں آئین ختم ہو گیا ، اور وہ ختم ہو جائے گا اگر حکومت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانا تو آئین ختم ہو جائےگا۔ جب آئین ختم ہوتا ہے تو ملک کو مستقبل ختم ہو جاتا ہے۔ مطلب ملک میں قانون ختم ہوگیا ، جنگل کا قانون ختم ہو گیا۔ اس کا مطلب ہے کہ اس ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔
قوم کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میری ساری قوم سے گذارش ہے کہ آپ نے عدلیہ ، آئین اور چیف جسٹس کے لیے اپنے گھروں سے باہر نکلنا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے آئین کے مطابق ملک چلانا چاہتے ہیں، یہ بھیڑ بکریاں سمجھ کر یہ سمجھ رہے ہیں کہ الیکشن نہیں ہوں گے یہ کسی بھول میں ہیں، ساری قوم آئین اور ججوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جلد انتخابی جلسے شروع کروں گا اور عوام میں نکل کر ججوں کے خلاف مافیا کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کروں گا۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بلاول کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھرپور تیار کے ساتھ جانا چاہیے تھا۔ عمران خان نے برطانوی شہزاد سوئم کی تاج پوشی میں وزیر اعظم کی شرکت پر سوال کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف عوام کو مہنگائی کے سیلاب میں چھوڑ کر برطانوی کیا لینے گئے اور کس طرح چلے گئے، ان کا علاج، کاروبار اور بچے سب کچھ باہر ہے اور انہیں پاکستان کے عوام سے کوئی پروا نہیں ہے۔