شام کی 10 سال بعد عرب لیگ میں واپسی، رکن ممالک نے رکنیت بحال کردی

قاہرہ میں عرب لیگ ہیڈکوارٹرز میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران شام کی رکنیت کی بحالی کیلئے رائے کرائی گئی۔

شام خانہ جنگی کے باعث  10 سالہ معطلی کے بعد عرب لیگ میں واپس آگیا، رکن ممالک نے شام کی رکنیت بحال کرنے کی منظوری دے دی۔

قاہرہ میں عرب لیگ ہیڈکوارٹرز میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران شام کی رکنیت کی بحالی کیلئے رائے کرائی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

یوکرین کی روسی صدر پیوٹن کو ڈرون حملے میں ہلاک کرنے کی کوشش ناکام

مودی کے بھارت میں ہندو انتہاپسندی عروج پر، نسلی فسادات میں 54 سے زائد افراد ہلاک

2011 میں عرب اتحاد کی جانب سے شام کی اتحاد کی رکنیت معطلی کے بعد  19 مئی 2023 کو سعودی عرب میں ہونے والے عرب لیگ سمٹ کے دوران شام کی رکنیت بحال کرنے کے معاملے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے اردن کی میزبانی میں سعودی عرب، عراق، مصر اور شام کے اعلیٰ سفارتی اجلاس کے بعد شام کی اتحاد میں واپسی کیلئے ووٹنگ کرائی گئی ۔

اس حوالے سے عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے کہا کہ اب بشارالاسد چاہیں تو رواں ماہ ہونے والے سمٹ میں شریک ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج سے شام کو لیگ کے مکمل رکن کی حیثیت حاصل ہو جائے گی جبکہ کل صبح سے وہ اتحاد میں اپنے کرسی سنبھال سکتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر