اسلام آباد کی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت منظور کرلی
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت ساتھ مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی، اے ٹی سی نے سابق وزیر اعظم کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی

انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین سابق وزیر عمران خان کی سات مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔
منگل کو اے ٹی سی اسلام آباد نے عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔ اے ٹی سی نے عمران خان کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
شوبز ستاروں اور یوٹیوبرز نے عمران خان کی گرفتاری کو ناگوار اور شرمناک عمل قرار دیا
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس حکام کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ آئندہ سماعت پر عمران خان کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ پیش کیا جائے ۔
سماعت کے دوران جج نے ضمانت کی درخواستوں کی تعداد کے بارے میں وضاحت طلب کی جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ عمران خان کی سات درخواستیں زیر التوا ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی نمائندگی کرنے والے وکیل نے جج کو بتایا کہ ان کے موکل کی سات درخواستیں زیر التوا ہیں۔
وکیل نے عدالت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سماعت میں تاخیر کا ارادہ نہیں رکھتے تھے تاہم پابندیوں کی وجہ سے جوڈیشل کمپلیکس تک نہیں پہنچ سکے۔
وکیل نے مزید استدعا کی کہ عمران خان کی عدالت میں پیشی کے لیے دو ہفتے کی توسیع کی جائے۔ انہوں نے کہ کہ مؤکل کو تفتیش میں شامل ہونے کیلئے وقت درکار ہے۔
عدالت نے سات مقدمات میں ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت 23 مئی تک ملتوی کردی گئی جبکہ عمران خان ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی پیش ہوئے ۔