ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس غیر معینہ مدت تک بند رہے گی، پی ٹی اے
سوشل میڈیا صارفین کو گزشتہ روز سے ٹوئٹر، فیس بک اور یوٹیوب تک رسائی میں مشکلات کا سامنا، انٹرنیٹ سروس وزارت داخلہ کی درخواست پر بند کی گئی ہے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارتی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نےسابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کےبعد کی اشتعال انگیز صورتحال کے سبب ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کردی۔
سوشل میڈیا صارفین کو گزشتہ روز سے انٹرنیٹ سروس خاص طور پر ٹوئٹر ، فیس بک اور یوٹیوب تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان دنیا میں سست ترین انٹرنیٹ کا حامل ملک ہے، رپورٹ
گوگل نے صارفین کے اکاؤنٹس محفوظ بنانے کیلئے”پاس کی” ٹیکنالوجی متعارف کروادی
پی ٹی اے نے ملک میں انٹرنیٹ کی بندش پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بندش غیر معینہ مدت کے لیے ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہےکہ انٹرنیٹ سروس کی بندش کا فیصلہ محکمہ داخلہ کی درخواست پرکیاگیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے اور مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس مکمل بند ہے۔









