صبا قمر دوران شوٹ چھوڑے گئے دھوئیں سے پھیپھڑے کے انفیکشن میں مبتلا

میں نے ہر ایک کو دھوئیں کے لیے ذیزل استعمال کرنے سے منع کیا کیونکہ یہ صحت کیلیے واقعی نقصان دہ ہے، ادکارہ: سرمد کھوسٹ نے بھی دھوئیں کیلیے ڈیزل کے استعمال کو نقصان دہ قرار دیدیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ صبا قمر ڈرامے کی عکس بندی کے دوران سیٹ پر چھوڑے گئے دھوئیں سے متاثر ہوکر پھیپھڑوں کے انفیکشن میں مبتلا ہوگئیں۔

 اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے انفیکشن میں مبتلا ہونے کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ کی اسٹرنگز کے بعد نئے اندازمیں واپسی

 اداکارہ نے اسٹوری پر لکھا ”سیٹ پر دھواں پیدا کرنے کے لیے  جو ڈیزل استعمال کیا جاتا ہے اس کے باعث میں گزشتہ کچھ دنوں سے پھیپھڑوں کے انفیکشن میں مبتلا ہوں،میں نے ہر ایک کو اس کا استعمال ترک کرنے  کو کہا کیونکہ یہ واقعی صحت کیلیے نقصان دہ ہےاور یہ مجھ سے بہتر کوئی نہیں جانتااور اب میں بہت برا محسوس کررہی ہوں“۔

اداکارہ کی بیماری کی اطلاع پر فلم ساز و اداکار سرمد کھوسٹ نے  سیٹ پر ڈیزل  کے استعمال کونقصان دہ قرار دیدیا۔

انہوں نے  لکھا”میری سمجھ سے باہر ہے کہ مناظر میں دھواں کیوں دکھانا پڑتا ہے، اگر اتنا ہی ضروری ہے تو اس کا متبادل ڈھونڈا جاسکتا ہے“۔

متعلقہ تحاریر