عمران خان کی گرفتاری؛ پنجاب میں تعلیمی ادارے بند، کراچی میں امتحانات جاری
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد پنجاب میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند ہیں تاہم کراچی سمیت سندھ بھر میں تعلیمی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ بائیولوجی اور انگلش کا امتحانات شیڈول کے تحت ہورہے ہیں

چیئرمین تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پنجاب بھر میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ امتحانات بھی معطل کردیئے تاہم کراچی سمیت سندھ بھر میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں ۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گزشتہ روز گرفتاری کے بعد پنجاب میں تعلیمی ادارے بند جبکہ امتحانات معطل کردیئے گئے تاہم کراچی سمیت صوبہ سندھ میں تعلیمی سرگرمیاں بد دستور جاری ہیں اور امتحانات بھی لیے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس غیر معینہ مدت تک بند رہے گی، پی ٹی اے
عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد مظاہروں کے بعد لاہور، راولپنڈی سمیت پنجاب میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں جبکہ خیبر پختون خوا کے بہت سے اضلاع میں بھی تعلیمی ادارے بند رکھے گئے ہیں تاہم کراچی میں تعلیمی ادارے کھلے ہیں ۔
لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے جبکہ تعلیمی بورڈ نے آج ہونے والے نویں کلاس کے امتحانات معطل کردیئے جس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔ پنجاب بھر میں کالجز اور یونیورسٹیاں بھی بند رکھی گئی ہیں۔
سیاسی کشیدہ صورتحال کی وجہ سے پنجاب بھر کے تمام کالجز اور یونیورسٹیز بند ہیں۔ عمران خان کی گرفتاری کے بعد کشیدہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے آج پنجاب بھر کے تمام کالجز اور یونیورسٹیز بند ر کھنے کا فیصلہ کیا ۔
نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے حوالے سے خبریں چلائی گئیں تھیں کہ اے پی پی ایس ایف نے ملک بھر میں تمام پرائیوٹ اسکولز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے تاہم کراچی نجی اسکولز معمول کے مطابق کھلے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
پنجاب اور بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، پنجاب میں رینجرز تعینات
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے کنٹرولر امتحانات نے کہا کہ شہر قائد میں امتحانات بلاتعطل شیڈول کے مطابق جاری ہیں ۔ کنٹرولر امتحان مطابق بائیولوجی کا امتحان آج صبح 9 بجے ہوا جبکہ دوپہر 2:30 بجے میٹرک کے جنرل گروپ کا انگلش کا امتحان ہوگا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے گرفتاری اور ملک بھر میں کشیدہ حالات کے بعد کیمبرج بورڈ نے اے اور او لیول کے آج (10مئی) کو ہونے والے تمام امتحانات کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم سرکاری و نجی تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں۔









