اے ٹی سی سے صدر تحریک انصاف پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج
اینٹی ٹیررسٹ کورٹ کے جج نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی عدم پیشی پر فیصلہ سنا دیا۔
اینٹی ٹیررسٹ کورٹ (اے ٹی سی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔
جج نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی عدم پیشی پر فیصلہ سنا دیا۔
یہ بھی پڑھیے
محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو گرفتار کرلیا
پنجاب اور بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، پنجاب میں رینجرز تعینات
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے غالب مارکیٹ تھانے کے مقدمے میں پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت مسترد کردی۔
اے ٹی سی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی عدم پیشی کی بنیاد پر عبوری ضمانت خارج کردی۔
عدالت نے پرویز الٰہی کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی۔
واضح رہے کہ تھانہ غالب مارکیٹ میں سرکاری معاملات میں مبینہ مداخلت کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔









