عمران خان کی گرفتاری پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوپیماؤں نے غم و غصے کا اظہار کیا

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز سعید انور اور فاسٹ بالر شعیب اختر نے عمران خان کی گرفتاری کو  ناگوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی ہیروز کی قدر کی جانے چاہیے جبکہ کوہ پیما ساجد سد پارا  نے کہا کہ ہمالیہ کی چوٹیوں تک عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سعید انور، شعیب اختر اور کوہ پیما ساجد سد پارہ نے  چیئرمین پاکستان  تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری  کی مذمت کی ہے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر قومی کرکٹ ٹیم  کے مایہ ناز بلے باز سعید انور، سابق فاسٹ بالر شعیب  اختر اور کوہ پیما  ساجد سد پارا نے  اپنے غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

شوبز ستاروں اور یوٹیوبرز نے عمران خان کی گرفتاری کو ناگوار اور شرمناک عمل قرار دیا

ماضی کے مایہ ناز بلے باز سعید انور نے اپنی ایک ٹوئٹ میں عمران خان کی گرفتاری کو  سخت نا گوار قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ اللہ عمران خان اور پاکستان کی حفاظت فرمائے ۔

فاسٹ بالر  شعیب اختر نے کہا کہ  قومی ہیروز کی قدر کریں۔ ہم کہاں جارہے ہیں۔عمران خان کی پاکستان کے لیے  بے شمار خدمات ہیں مگر ان سے بد تمیزی کی جا رہی ہے ۔

شعیب اختر نے کہا کہ اپنے قومی ہیرو کو دیکھنا دل کو چھو لینے والا منظر ہےمگر اس طرح سے بدتمیزی کی جا رہی ہے یہ جانتے ہوئے وہ زخمی ہے، ہم کہاں جا رہے ہیں؟ ۔

کوہ پیما ساجد سدپار نے  پہاڑ کی چوٹی پر کھڑے ہوکر  پلے کارڈ اٹھارکھا ہے جس میں لکھا ہے کہ ہم ہمالیہ کی بلندیوں تک  اپنے کپتان عمران خان کے پیچھے کھڑے ہیں۔

ساجد سدپارا نے پیغام میں بتایا کہ آج رات ایورسٹ کی چوٹی کا آغاز کروں گا اگر سب کچھ ٹھیک رہا اور پلان کے مطابق میں 13 یا 14 مئی کو دنیا کی بلند  چوٹی پر ہونگا ۔

اس سے قبل ٹی وی اداکاروں نے بھی عمران خان کی گرفتاری کی مذمت کی تھی ۔ داکارہ یمنیٰ زیدی نے لکھا کہ اصل ہیروسے ہمیشہ اسکے مدمقابل نفرت کرتے ہیں۔

اداکار مرزا گوہر رشید نے لکھاکہ عمران خان کی گرفتاری سے کوئی فائدہ نہیں ہوگابلکہ آپ نے خانہ جنگی کی ابتدا کردی ہے جو کہ ہم برداشت نہیں کرسکتے ہیں  ۔

اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ عمران خان کی عدالت سے گرفتاری شرمناک ہے،وہ وہاں ضمانت لینے گئے تھےلیکن ان لوگوں کو اس موقع کو نیب کے ذریعے استعمال کیا۔

متعلقہ تحاریر