ایلون مسک کا ٹوئٹر پر آڈیو، وڈیو کلز اور انکرپٹڈ میسیج کی سہولت مہیا کرنیکا اعلان
جلد ہی آپ اپنے ہینڈل کے ذریعے اس پلیٹ فارم پر کسی کے ساتھ بھی وائس اور وڈیو چیٹ کی سہولت میسر ہوگی تاکہ آپ دنیا میں کہیں بھی لوگوں کو اپنا فون نمبر دیے بغیر بات کر سکیں، ایلون مسک

ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نےمنگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں وائس ،وڈیوکال اور انکرپٹڈ میسجز کی سہولتیں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
ایلون مسک نے گزشتہ سال Twitter 2.0 The Everything App” “کے منصوبے کا اعلان کیا جس کے بارےمیں ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ انکرپٹڈ ڈائریکٹ میسجز ،طویل ٹویٹس اور ادائیگیوں جیسی خصوصیات کا حامل ہوگا ۔
یہ بھی پڑھیے
عوام اور کاروباری اداروں کا حکومت سے موبائل ڈیٹا سروسز بحال کرنے کا مطالبہ
مسلسل تین روز سے انٹر نیٹ سے محروم پاکستانیوں نے وی پی این کا سہارا لینا شروع کردیا
مسک نے منگل کو ایک ٹویٹ میں کہاکہ”جلد ہی آپ اپنے ہینڈل کے ذریعے اس پلیٹ فارم پر کسی کے ساتھ بھی وائس اور وڈیو چیٹ کی سہولت میسر ہوگی تاکہ آپ دنیا میں کہیں بھی لوگوں کو اپنا فون نمبر دیے بغیر بات کر سکیں“۔
ٹویٹر پر کال کا فیچر مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم کو میٹا کی سوشل میڈیا ایپلی کیشنز فیس بک اور انسٹاگرام کے ہم پلہ کردے گا ۔مسک نے کہا کہ بدھ سے شروع ہونے والے انکرپٹڈ ڈائریکٹ میسجز کا ایک ورژن ٹوئٹر پر دستیاب ہوگا لیکن یہ نہیں بتایا کہ آیا کالز کو بھی انکرپٹ کیا جائے گا؟
ٹویٹر نے اس ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ کئی سال سے غیر فعال اکاؤنٹس کو ہٹانے اورمحفوظ کرنے کیلیے صفائی کا عمل شروع کرے گا۔ فوری طور پریہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ٹوئٹر صارفین محفوظ شدہ اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کر سکیں گے یا نہیں۔
مسک نے یہ بھی کہا کہ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم پر صارفین فالوورز کی تعداد میں کمی دیکھ سکتے ہیں، کیونکہ کئی غیر فعال اکاؤنٹس کو ہٹا یاجاسکتا ہے۔ٹویٹر کی پالیسی کے مطابق صارفین کو ہر 30 دن میں کم از کم ایک بار اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنا چاہیے تاکہ طویل عرصے تک غیرفعالیت کی وجہ سے مستقل طور پر ہٹائے جانے سے بچا جا سکے۔









