ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 5.28کروڑ ڈالر کی کمی

5 مئی تک ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 9.99 ارب ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر  7.38 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4.38 ارب ڈالر رہے۔کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.1 کروڑ  ڈالر  بڑھ کر  5.60 ارب ڈالر رہے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زر مبادلہ کے  ذخائر 5 مئی کو ختم ہوئے ہفتے میں 5.28 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کو 9 ویں جائزے کی کامیابی کیلیے اضافی فنانسنگ کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف

پاکستان کسی صورت ڈیفالٹ نہیں کرے گا عالمی تجزیہ کاروں کو منہ کی کھانا پڑے گی، اسحاق ڈار

اسٹیٹ بینک کے مطابق 5 مئی  کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 74 ملین امریکی ڈالر کم ہو کر 4.38ارب امریکی ڈالر رہ گئے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ5 مئی تک ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 9.99 ارب ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر7.38 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4.38 ارب ڈالر رہے۔کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.1 کروڑ  ڈالر  بڑھ کر  5.60 ارب ڈالر رہے

متعلقہ تحاریر