سپریم کورٹ پنجاب الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کی نظر ثانی کی درخواست پر سماعت کرے گا

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کروانے کے حکم پر نظر ثانی کی درخواست دائر کی جس کی سماعت 15 مئی کو مقرر کردی گئی ہے، ای سی پی نے موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت کو الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں ہے

سپریم کورٹ پاکستان (ایس سی پی) پنجاب میں عام انتخابات کے حکم پر 15 مئی بروز پیر کو الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی ) کی نظرثانی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ پنجاب میں عام انتخابات کے حکم پر الیکشن کمیشن کی نظرثانی کی درخواست پر سماعت کرے گا ۔

یہ بھی پڑھیے

رانا ثناء اللہ کا عدلیہ پر عمران خان کی سہولت کاری کا الزام

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) کی پنجاب میں انتخابات کے 14 مئی کو انعقاد کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل  تین رکنی بینچ 15 مئی کو الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت کرے گا ۔

الیکشن کمیشن حکام نے تین مئی کو اپنی درخواست میں 14 مئی کو پنجاب میں عام انتخابات کے حکم پر نظر ثانی کی استدعا کی اور عدالت کو کہا کہ فیصلے کہ ملتوی کیا جائے ۔

الیکشن کمیشن (ای سی پی) نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت کے پاس انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں ہے ۔عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں ۔

ملک میں انتخابات منعقد کروانے کے ادارے نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ سپریم کورٹ نظرثانی کرکے 4 اپریل کے اپنے فیصلے کو فوری طور پر واپس  لیں لے ۔

یہ بھی پڑھیے

الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی ) نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ معطل نہ کیا گیا تو الیکشن کمیشن کو ناقابل تلافی نقصان کا اندیشہ ہے ۔

یاد رہے کہ عدالت عظمیٰ نے 4 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کو 8 اکتوبر تک ملتوی کرنے کے حکم کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے 14 مئی کو الیکشن کا حکم دیا تھا ۔

متعلقہ تحاریر