مس ورلڈ بنی تو شوہر نک جونس صرف 7 برس کے تھے، پریانکا چوپڑا

یہ تقدیر کا فیصلہ تھا کہ ہمیں آپس میں ملنا تھا، بھارت سے امریکا منتقل ہونے والی اداکارہ کا انٹرویو میں اظہار خیال

  معروف بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ سن 2000 میں جب انہوں نے مس ورلڈ کا مقابلہ جیتا تو ان کے شوہر نک جونس صرف 7 برس کے تھے۔

  پریانکا چوپڑا جو چند برس قبل امریکی گلوکار و اداکار نک جونس سے شادی کے بعد امریکا منتقل ہوگئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے

آریان خان کو گرفتار کرنے والے اینٹی نارکوٹکس افسر پر کرپشن کا مقدمہ درج

بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان اور موسیقار زید دربار کے ہاں بیٹےکی ولادت

ان دنوں اپنی امریکن کامیڈی ڈرامہ فلم روم کوم لوو اگین کی تشہیر میں مصروف 41سالہ پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ جب 2000 میں وہ لندن مس ورلڈ مقابلے میں کامیاب ہوئیں تو ان کے مستقبل کے شوہر نے انہیں امریکا میں گھر پر ٹیلی ویژن پر دیکھا اور وہ اس وقت صرف 7 برس کے تھے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ یہ تقدیر کا فیصلہ تھا کہ انہیں آپس میں ملنا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ بالا فلم میں ان کے شوہر نک جونس کا بھی ایک چھوٹا سا کردار شامل ہے۔

نک اور پریانکا کی یکم دسمبر 2018 کو ہندو اور کرسچین رسم و رواج کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں شادی ہوئی اور اب اس جوڑے کی ایک بیٹی مالتی میری جونس ہے جس کی ولادت جنوری 2021 میں ہوئی۔

متعلقہ تحاریر