لیگی رہنما جاوید لطیف کے عمران خان پر ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت کے الزامات
وفاقی وزیر جاوید لطیف نےعمران خان پر بغاوت کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے ایما پر شر پسند اور دہشتگرد عناصر نے ریاستی اداروں پر حملے کیے جبکہ عدالتیں شرپسندوں کے سربراہ کو نواز رہی ہیں مگر ہم کل عمران خان کا اصل چپرہ بے نقاب کرنے جا رہے ہیں
پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما جاوید لطیف نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسا رہے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما جاوید لطیف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا الزام لگایا۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی میں عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج: توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کا ڈیٹا نادرا کو ارسال
وفاقی وزیر نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر ملک میں حالیہ بد امنی اور پرتشدد کارروائیوں اور کور کمانڈر ہاؤس لاہور(جناح ہاؤس) اور ریڈیو پاکستان پشاور حملے کی سازش کا الزام عائد کیا ۔
وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ ریاستی اداروں کو کمزرو کرنا چاہتے ہیں۔ وہ سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے والے شرپسند عناصر کے مکمل ذمہ دار ہیں ۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جن افراد نے فوجی تنصیبات پر حملہ کیا اور ریڈیو پاکستان پشاور سمیت دیگر عمارتوں میں توڑ پھوڑ کی،نذر آتش کیا، ان کا قانون کے مطابق جوابدہ ہونا ضروری ہے۔
نون لیگ کے مرکزی جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ اس طرح کی پرتشدد کارروائیاں ملک و قوم کے خلاف کھلی بغاوت ہیں اور ایسے شر پسند عناصر کے ساتھ اسی طرح کا سلوک کیا جانا چاہیے ۔
یہ بھی پڑھیے
جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ اور پولیس پر حملے: پی ٹی آئی کے 316 کارکن گرفتار
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص پر 60 ارب کی کرپشن کا الزام ہے عدالتیں اسے نواز رہی ہیں تاہم کل سے ہم اس کا اصل چہرہ بے نقاب کرنے جا رہے ہیں ۔
پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے واضح کردیا کوئی بھی شخص تخریب کاراکٹھے کرکےکچھ بھی کرسکتا ہے ،ہم سازش کرنیوالوں کیخلاف پارلیمانی کمیشن بنائیں گے۔
وفاقی وزیرمیاں جاویدلطیف نے کہاہے کہ تحریک انصاف نے اپنا مخصوص دہشتگرد گروہ تیار کررکھا ہے۔تربیت یافتہ شرپسندوں نے سرکاری اور نجی املاک کو نشانہ بنا کر توڑ پھور کی گئی ۔
انہوں نے کہا کہ 9 اور 10 مئی کو تربیت یافتہ شر پسندوں نے سرکاری املاک کو نشانہ بنایا مگر ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو آزاد چھوڑ دیا گیا،ان کے خلاف ایکشن نہیں ہوا ۔
یہ بھی پڑھیے
رانا ثناء اللہ کا عدلیہ پر عمران خان کی سہولت کاری کا الزام
جاوید لطیف نے کہا کہ یہ احتجاج نہیں بلکہ ریاست کے خلاف بغاوت تھی۔ حکومت کو ملک کی معیشت کی بحالی کیلئے کام کر رہی ہے لیکن ہمیں کام کی بجائے جلاؤ گھیراؤ روکنے پر لگایا ہوا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا گزشتہ دو تین روز کے دوران سب کچھ عمران خان کی ایماء پر ہوا اور وہ اس کی منصوبہ بندی کا حصہ ہیں کیونکہ عمران خان نے کہا تھا اگر میں گرفتار ہوا تو یہی سب کچھ ہو گا۔