وزیر بلدیات سندھ نے ہندو برادری کو مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرادی
سید ناصر حسین شاہ سے ہندو برادری کے نمائندہ وفد کی ملاقات۔
صوبائی وزیر سندھ سید ناصر حسین نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اقلیتی برادری کے مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل رہتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اس وقت کیا جب ہندو اقلیتی برادری کے رہنما وفد نے ان سے ملاقات کی۔
مزید تفصیل کے مطابق اقلیتی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہندو برادری کے وفد نے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ سے ملاقات کی، شدانی دربار میں سولر سسٹم کی تنصیب کی اپیل کی۔
یہ بھی پڑھیے
9 مئی کے واقعات میں تحریک انصاف کے لوگ ملوث ہیں، شرجیل انعام میمن
پی ٹی آئی کے رہنما محمود مولوی کا قومی اسمبلی اور پارٹی سے استعفیٰ دینے کا اعلان
صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے موقع پر موجود افسران کو اقلیتی برادری کی مشکلات کے فوری ازالے کی ہدایات دیں۔
پیپلز پارٹی منارٹی ونگ ضلع سکھر کے جنرل سیکریٹری راج کمار وادھوانی کی قیادت میں اقلیتی برادری کے وفد نے گزشتہ روز کراچی میں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
اقلیتی برادری کے وفد نے سید ناصر حسین شاہ کو برادری کے افراد کو درپیش مسائل سے متعلق تحریری درخواست پیش کی گئی، جس پر صوبائی وزیر بلدیات نے تحمل مزاجی سے مسائل سنیں اور موقع پر موجود افسران کو بروقت و فوری ازالے کے لئے ہدایات دیں۔
راج کمار وادھوانی نے ملاقات میں صوبائی وزیر بلدیات کو آگاہ کیا کہ شدانی دربار میں سولر سسٹم نصب کیا جائے تاکہ گرمی میں لوگوں کو تکلیف و پریشانی سے بچایا جاسکے۔
بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راج کمار وادھوانی نے کہا کہ ناصر حسین شاہ کی زندگی کھلی کتاب کی طرح ہے، کراچی میں وہ واحد وزیر ہیں، جو لوگوں سے ملاقات کرتے ہیں، پیار ومحبت سے پیش آتے ہیں، ہر کسی سے ملاقات کرتے ہیں، ان کے دروازے عوام کے لئے 24گھنٹے کھلے رہتے ہیں۔
راج کمار وادھوانی کا مزید کہنا تھا کہ پی پی رہنماؤں و کارکنوں ان سے جوق در جوق ملاقات کے لئے آتے ہیں اور اپنے مسائل حل کراتے ہیں، اقلیتی برادری کے لوگ بھی اپنی مشکلات کے ازالے کے لئے ناصر حسین شاہ سے رجوع کرتے ہیں اور اپنے مسائل حل کرواتے ہیں، جس کے لئے ہم ان کے تہہ دل سے ممنون ہیں۔









