نیب نے شیخ رشید کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بھی طلب کر لیا
قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر داخلہ کو سمن جاری کرتے ہوئے اپنے ساتھ دستاویز لانے کا حکم دیا ہے۔
راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو طلب کرلیا۔
نیب نے شیخ رشید کو 24 مئی کو نیشنل کرائم ایجنسی (یو کے) سے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں طلب کر لیا ہے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وفاقی شیخ رشید کو طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔ طلبی کے نوٹس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کو 24 مئی کو ساڑھے 12 بجے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو 31 مئی تک کسی بھی کیس میں گرفتاری سے روک دیا
حکومت اور تحریک انصاف ملکر مسئلے کا حل نکالے، عقیل کریم ڈھیڈی کا عمران خان کو مشورہ
نیب حکام کی جانب سے جاری والے سمن میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید کیس سے متعلق تمام دستاویزات اپنے ساتھ لانے کے پابند ہوں گے۔
واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم عمران خان کو 18 مئی کو طلب کر رکھا ہے۔ نیب نے اُنہیں نیشنل کرائم ایجنسی کے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں طلب کررکھا ہے۔









