وزیراعظم نے کوہ پیما نائلہ کیانی کو ستارہ امتیاز سے نوازنے کی منظوری دیدی

نائلہ کیانی نے گزشتہ ہفتے ماؤنٹ ایورسٹ سر کیا تھا جس کے دو روز بعد ہی انہوں نے دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی لوٹسے سر کی تھی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نےدنیا کی بلند ترین چوٹی ایورسٹ سرکرنے والی پاکستان کی دوسری خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کو ستارہ امتیاز  دینے کی منظوری دے دی۔

نائلہ کیانی نے گزشتہ ہفتے ماؤنٹ ایورسٹ سر کیا تھا جس کے دو روز بعد ہی انہوں نے دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی لوٹسے سر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

ساجد سدپارہ نے آکسیجن  اور شیرپا کے بغیر ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے تاریخ رقم کردی

کوہ پیما ساجد سدپارہ کا ہمالیہ کی بلندیوں سے  عمران خان سے اظہار یکجہتی

وزیر اعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  وزیراعظم نے نائلہ کیانی کو ستارہ امتیاز سے نوازنے کی منظوری دی ہے جو 2013 میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی ثمینہ بیگ کے بعدیہ اعزاز حاصل کرنے والی   دوسری پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں۔

وزیراعظم کے دفتر نے  کابینہ سیکرٹری کو اس سلسلے میں تمام رسمی کارروائیاں مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔قبل ازیں شہباز شریف نے نائلہ کیانی کو پاکستان کا نام روشن کرنے پر ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا تھا۔

نائلہ نے گزشتہ ہفتے ماؤنٹ ایورسٹ سر کیا تھا جس کے دو روز بعد ہی انہوں نے دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی لوٹسے سر کی تھی۔ وہ اس سے قبل کے ٹو، اناپورنا، گیشر برم ون اور گیشر برم ٹو بھی سر کر چکی ہیں۔

متعلقہ تحاریر