شہروز کاشف دنیا کی بلند ترین12 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر کوہ پیمابن گئے

شہروز کاشف نے نیپال میں واقع 8ہزار 167 میٹر بلند دنیا کی 7 ویں بلند ترین چوٹی دالاگیری سرکرکے نیپالی کوہ پیما منگماڈیوڈ شیرپا سے ریکارڈ چھین لیا، نوجوان کوہ پیما اپنے خواب کی تکمیل سے صرف 2 قدم دور رہ گئے

پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف 8 ہزار میٹرسے بلند 12 چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے۔

21 سالہ شہروز کاشف نے نیپال میں واقع 8ہزار 167 میٹر بلند دنیا کی ساتویں بلند ترین چوٹی دالاگیری سر کرنے کے بعد نیپالی کوہ پیما منگما ڈیوڈ کا ریکارڈ توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم نے کوہ پیما نائلہ کیانی کو ستارہ امتیاز سے نوازنے کی منظوری دیدی

ساجد سدپارہ نے آکسیجن  اور شیرپا کے بغیر ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے تاریخ رقم کردی

شہروز کاشف آخری 2 چوٹیاں سر کرنے کےبعد 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی تمام چوٹیاں سر کرنے والے  کم عمر ترین کوہ پیما بن جائیں گے۔ اس سے قبل منگما ڈیوڈ شیرپا نے 30 سال کی عمر میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

گزشتہ روز داولاگیری کو سر کرنے کے بعد شہروز کاشف نے منگماڈیوڈ شیرپا سے  12 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما کا ریکارڈ چھین لیا۔

شہروزکاشف کو 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سرکرنےوالے کم عمر ترین کوہ پیما کا ریکارڈبنانے کیلیے چین کا سفر کرنا ہوگا جہاں وہ 8 ہزار میٹر سے بلند آخری 2 چوٹیاںچوایو اور شیشاپنگما سر کریں گے ۔

برطانیہ کی ایڈری براونلی بھی اس ریکارڈ کی تلاش میں ہیں تاہم وہ شہروز سے ایک سال بڑی ہیں جب کہ انہیں مزید4 چوٹیاں سر کرنی ہیں، یہ ریکارڈ اس وقت نیپال کے منگما ڈیوڈ شیرپا کے پاس ہے جنہوں نے 30 سال کی عمر میں تمام 14 ’’ایٹ تھاوزنڈرز‘‘ سر کیے تھے۔

متعلقہ تحاریر