پاکستان نے مذہبی آزادی سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ کو مسترد کر دیا

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ مذہبی آزادی سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا  ہے کہ  پاکستان میں تمام تر مذہبی آزادی کو تحفظ حاصل ہے

پاکستان نے مذہبی آزادی سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا  ہے کہ  پاکستان میں تمام تر مذہبی آزادی کو تحفظ حاصل ہے ۔

وزارت خارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ  کے دوران  ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے   مذہبی آزادی سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ کو مسترد کیا ۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان اور طالبان مذہبی آزادی کے خلاف ہیں، امریکا

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مذہبی آزادی کو تحفظ حاصل ہے۔ دنیا بھر میں اسلامو فوبیا کے واقعات پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان اندرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ہم امریکی  مذہبی  آزای سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کرتے ہیں۔

جموں و کشمیر سے متعلق  ترجمان  وزارت خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت اور سازشوں  کی مذمت کرتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سفارت کاری میں بہت سے چینلز ہیں، تمام ممالک کےساتھ ہم بات چیت اوررابطے میں ہیں، سب کو چیلنجز پر قابو پانے کی صلاحیت کا بتا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بھارت میں مسلمانوں، عیسائیوں اور دلتوں سے مذہبی آزادیاں چھینی جانے لگیں

یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی وزیر خارجہ انٹونی جے بلنکن نے پاکستان کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک میں فہرست میں شامل کیا تھا ۔

اس سے قبل سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے سب سے پہلے دسمبر 2018 میں پاکستان کو اس فہرست میں شامل کیا اور 2020 میں بھی اسے برقرار رکھا تھا۔

متعلقہ تحاریر