سیاسی صورتحال پر اضطراب؛معروف بزنس ٹائیکون عقیل کریم ڈھیڈی معاملات کی بہتری کے لیےسرگرم
عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر سب کو دکھ ہے مگر ہم سیاسی صورتحال کو بہتر کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں، تاجر برادری نے سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں مگر مجھے اندھیرا ہی اندھیرا نظر آرہا ہے
ملک کی غیر مستحکم سیاسی و معاشی صورتحال کے باعث شدید اضطراب کا شکار تاجر برادری نے معاملات کی بہتری کیلئے حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کے لیے رضا مند کرنے کی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
غیر مستحکم سیاسی و معاشی صورتحال نے جہاں پورے ملک کو سخت دباؤ کا شکار بنا دیا ہے وہیں تاجر برادری بھی اضطراب سے دوچار ہوکر تمام اسٹیک ہولڈر سے مذاکرات کرکے معاملات کی بہتری کی کوشش کررہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
حکومت اور تحریک انصاف ملکر مسئلے کا حل نکالے، عقیل کریم ڈھیڈی کا عمران خان کو مشورہ
ملک کے معروف بزنس ٹائیکون عقیل کریم ڈھیڈی نے 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر کی تاجر برادری ملک کے بدترین معاملات کی بہتری کے لیے کوشش کررہی ہے ۔
عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ تاجربرادری نے ملکر فیصلہ کیا کہ ملک کی سیاسی قیادت سے ملاقات کی جائے۔ گوہر اعجاز کو آصف علی زرداری جبکہ میاں احسن کو وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ذمہ داری سونپی گئی ۔
انہوں نے بتایا کہ کل میری تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی، وہاں ان کی معاشی ٹیم سے بات چیت بھی ہوئی مگر حالات کی بہتری کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا مگر ہم کوشش جاری رکھیں گے ۔
عقیل کریم ڈھیڈی نے بتایا کہ گزشتہ روز کی میٹنگ میں سیاسی معاملات پر بات چیت نہیں ہو پائی ۔ ہماری ٹیم کے سربراہ چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن گوہر اعجاز آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے۔
اے کے ڈی گروپ کے بانی و چیئرمین نے کہا کہ میاں احسن اور گوہر اعجاز اپنی ملاقات کے بارے میں آگاہ کریں گے پھر ہمارے رہنما گوہر اعجاز فیصلہ کریں گے عمران خان سے کس نے اور کب ملاقات کرنی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سستا گھر اسکیم میں صحافیوں کو گھر ملے گا، عقیل کریم ڈھیڈھی کا اعلان
انہوں نے بتایا کہ تاجر برادری کے اجلاس میں ملکی صورتحال کے حوالے سے مزید بات چیت طے کی جائے ۔ صورتحال کی بہتری کے امکانات نظر نہیں آرہے مگر امید ہے کہ اچھے لوگوں سے حالاست بہتر ہونگے ۔
عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ حالیہ واقعات پر سب لوگ انتہائی خفا ہیں ، اس سے قبل بھی فوج کے خلاف بیان بازیاں ہوتی رہی ہیں ۔تمام اسٹک ہولڈر کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ملک کے صورتحال کی بہتری کے آگے آئیں۔
انہوں نے کہا کہ انا پرستی خطرناک ہوسکتی ہیں۔ پاکستان کی معاشی صورتحال اتنی بری نہیں ،اس کی بحالی میں بھی زیادہ وقت درکار نہیں ہوگا تاہم ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال بدترین ہے پہلے اسے سلجھنا پڑے گا ۔
اے کے ڈی گروپ کے بانی و چیئرمین عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ ہم نے بہت کوشش کی مگر مجھے اندھیرا ہی اندھیرا نظر آرہا ہے ۔ ہماری تاجر برادری بھی اس طرح کےسیاسی معاملات سے دور رہنے کے حق میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
پی اے سی کے فیصلے پر عقیل کریم ڈھیڈی سیکیورٹیز کی وضاحت، دستاویزی ثبوت بھی پیش کردیئے
ان کا کہنا تھا کہ تاجر برادری بھی سیاسی معاملات سے دور رہنے میں عافیت سمجھ رہی ہے کیونکہ بزنس کمیونٹی فوجی تنصیبات پر حملے کی انتہائی مذمت کررہی مگر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے خلاف احتجاج پر خاموش ہے ۔
عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ تمام مسائل بات چیت کے ذریعے ہونگے ،اگر آج نہیں تو کل مذاکرات کی ٹیبل پر آنا پڑے گا ۔فوجی تنصیبات پر حملے کسی صورت قابل قبول نہیں ، فوج کا مورال ڈاؤن نہیں کیا جانا چایئے ۔