عاصم اظہر کا عمران خان سے اظہار تشکر، عمران عباس کی روضہ رسول پر کپتان کیلیے دعا

پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے عمران کی جانب سے شیئر کردہ وڈیو میں اپنےگانے کی شمولیت پر عاصم اظہر خوشی نہال، عمران عباس سابق وزیراعظم کی کامیابی کے خواہشمند

پاکستان تحریک انصاف کیخلاف جاری ریاستی جبر بھی فنکاروں کو تحریک انصاف کی حمایت سے نہیں روک سکا۔گلوکار عاصم اظہر نے تحریک انصاف خواتین کارکنان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے عمران خان کی جانب سے شیئر کی گئی وڈیو میں اپنا گانا”صنف آہن“شامل کیے جانے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے۔

اداکار عمران عباس نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کیلیے دعا کی۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کو جوڑنا ہے توڑنا نہیں، شان شاہد کی قوم سے متحد ہونے کی اپیل

علی گل پیر نے فواد چوہدری کی پولیس کو دیکھ کر لگائی گئی دوڑ پر میم بنادی

 

گلوکارعاصم اظہر نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے شیئر کردہ وڈیو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھاکہ میرے لیے یہ کتنے اعزاز کی بات ہے جو گانا میں نے اپنے دل سے لکھا اور گایا اسے ایک واحد کپتان عمران خان نے شیجس کو ایک اور صرف کپتان نے شیئر کیا۔ جسےانہوں نے پاکستان کیلیے کھڑی ہونے والی تمام خواتین کے نام کیا ہے۔

عاصم اظہر نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھاکہ  صنف  آہن میرے کیرئیر کا سب سے مشکل اور طویل گانا تھا، خواتین کو ہر جگہ درپیش مشکلات اور جہدوجہدپرمبنی اس گانے کو لکھنے میں مجھے 6 ماہ لگے۔انہوں نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھاکہ تمام خواتین کپتانوں کے لیے اس گانے کو طاقت کے استعارے کے طور پر استعمال کرنے کا شکریہ ۔

دریں اثنا سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کیلیے موجود اداکار عمران عباس نے مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ پر حاضری کے موقع پر عمران خان کیلیے خصوصی دعا کی۔

عمران عباس نے روضہ رسولﷺ پر حاضری کی تصویر اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے ہاتھ میں موبائل فون اٹھارکھا ہے جس میں عمران خان کی تصویر نظر آرہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Abbas (@imranabbas.official)

عمران عباس نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھاکہ”اپنے ملک کے لیے خصوصی دعائیں کیں  جبکہ  عمران خان  کے لیے دعا کرنا ناگزیر تھا۔اللہ ظلم، ناانصافی، انسانی حقوق کی خلاف ورزی، امن و امان اور قوم کی انتہائی بے عزتی، آزادی اظہار پر پابندی اور بدترین معاشی بدحالی کی اس تاریخی تکلیف دہ سیاہ رات کو  ختم کرے اور ہم سب کو ایک روشن صبح نظر آئے۔

انہوں نے عمران خان کو دعاؤں سے نوازتے ہوئے مزید لکھاکہ”اللہ آپ کو طاقت، صحت، برداشت اور مزید قوت عطا فرمائے تاکہ ہمارے پاکستان کے خلاف تمام منفی قوتوں کا مقابلہ کیا جا سکے“۔

متعلقہ تحاریر