ابراہیم علی خان نے بطور اداکار پہلی فلم کی شوٹ مکمل کرلی، سارہ علی خان

اس سے قبل ابراہیم علی خان ہدایت کار کرن جوہر کو  ان کی  آنے والی فلم” راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی“ میں اسسٹ کرچکے ہیں۔

رواں سال کانز فلمی میلے میں اپنا ڈیبیو کرنے والے بھارتی اداکارہ سارہ علی خان  نے انکشاف کیا کہ ان کے بھائی ابراہیم علی خان بالی ووڈ میں اپنے زبردست ڈیبیو کے لیے تیار ہیں ۔

سارہ علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ابراہیم علی خان نے بطور اداکار اپنی پہلی فلم کی عکسبندی مکمل کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کانز فلم فیسٹیول کے موقع پر بھارتی صحافی ،مصنفہ اور ہدایت کارہ انوپما چوپڑا کوانٹرویو کے دوران اپنے والدین کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ”میری والدہ خوش رہتی ہیں انہیں نئی چیزوں کے بارے میں جاننے کا اتنا شوق نہیں ہے لیکن میرے والد نئی چیزوں کے بارے میں جاننا ، مختلف کھانے کھانا اور دنیا کو عالمی شہری کے طور پر گھومناپسند کرتے ہیں“۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ”میری والدہ جذباتی طور پر بہت مضبوط ہیں، وہ بہت پرسکون نیند لیتی ہیں، میں ابھی ان کے جیسا سکون حاصل نہیں کرسکی لیکن   ہم دونوں بہت جذباتی  ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ جب  ہم  ابراہیم کو گھر آتے دیکھتے ہیں تو بہت جذباتی ہوجاتے ہیں “۔

 سارہ نے مزید کہا کہ”آپ کو معلوم ہے، اس )ابراہیم)نے بطور اداکار اپنی پہلی فلم کی عکسبندی ابھی مکمل کی ہے، جس پر میں یقین نہیں کر سکت۔ ہاں وہ جب بھی گھر آتا ہے، چاہے وہ اسکول سے ہو یا شوٹنگ سے، ہم دونوں کواس پر بہت پیار آتا ہے اور اس کے لیے اپنے ماں جیسے جذبات کو دیکھ کر مجھے یہی لگتا ہےکہ میرا دل بالکل اپنی ماں کی طرح ہےکیونکہ ہم ابراہیم کے ساتھ بالکل ایک جیسا سلوک کرتے ہیں“۔

اس سے قبل ابراہیم علی خان ہدایت کار کرن جوہر کو  ان کی  آنے والی فلم” راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی“ میں اسسٹ کرچکے ہیں جس میں عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ، جیا بچن، دھرمیندر اور شبانہ اعظمی نے اداکاری کی ہے۔

متعلقہ تحاریر