حجاج کرام شہباز شریف، آصف زرداری اور فضل الرحمان کو بددعائیں دیتے سعودیہ روانہ
پشاور سے پہلی حج پرواز کے مسافروں نے شہباز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کو سخت ترین الفاظ میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سخت بددعاؤں سے نوازا، مقام مقدسہ مسافروں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے ملک و قوم کو تباہ و برباد کردیا
پشاور سے حجاج کرام سے سعودی عرب لیکر جانے والی پرواز کے مسافروں نے وزیراعظم شہباز شریف،پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور امیر جے یو آئی فضل الرحمان کو بد دعا ؤں سے نواز دیا ۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک وڈیو کلپ میں دیکھاا ور سنا جاسکتا ہے کہ پشاور سے پہلی حج پرواز کے مسافروں نے شہباز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کو سخت ترین الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا ۔
یہ بھی پڑھیے
نگراں حکومت کی آئینی مدت ختم؛ چوہدری پرویز الہٰی بطور وزیر اعلیٰ پنجاب بحال ؟
پشاور کی پہلی حج پرواز کے مسافروں کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف، سابق صدر پاکستان آصف زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کے خلاف نازیبا الفاط کا استعمال کیا ۔
حج پر جانے والا پہلا جہاز میں سوار تمام مسافروں نے کس کس کو بد دعا دی ۔
حکومت کو حج کے مقدس موقع پر بد دعا دینا غلط یا ٹھیک الگ بات لیکن بد دعا سے زیادہ اثر دعا میں ہوتا ہے.#Peshawar #hajj pic.twitter.com/sUuBVPO5W1— Syed Azmat Ali Shah (@syedazmatjmc) May 21, 2023
مہنگائی اور دیگر مسائل کا شکار حجاج کرام نے بیہودہ الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف،سابق صدر آصف زرداری اور فضل الرحمان نے ملک کو تباہ اور برباد کرکے رکھ دیا ہے ۔
پشاور کے حجاج کرام نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی مرکزی قیادت سے سخت اظہار ناراضگی کرکے ہوئے ان کے خلاف بیہودہ الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے انہیں بد دعاؤں سے نوازا ہے ۔
مقدس مقام کے مسافروں نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی قیادت کو گالم گلوچ کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جیسے ان لوگوں نے ملک کو تباہ و برباد کیا ،اللہ ان لوگوں کو تباہ و برباد کرے دے ۔
یاد رہے کہ پاکستان سے باقاعدہ حج پروازوں کا آغاز ہوگیاہے۔حج آپریشن کےذریعے 42 ہزار 811 حجاج کرام مدینہ پہنچیں گے جبکہ مختلف پروازوں سے 38 ہزار 419 حجاج کرام کو جدہ پہنچایا جائے گا۔
پاکستان ایئرانٹرنیشنل (پی آئی اے) سے40ہزار700جبکہ 36ہزار حجاج کرام سعودی ایئرلائن کے ذریعے سعودیہ عربیہ پہنچیں گے۔ رواں سال پاکستان سے 81 ہزار 230 افراد فریضہ حج ادا کریں گے ۔