اسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کو رہا کرنے کا حکم

عدالت عالیہ نے تھری ایم پی او کے تحت تحریک انصاف کے گرفتار رہنما کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے جمعرات کے روز پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی 3 ایم پی او (مینٹیننس آف پبلک آرڈر) کے تحت گرفتاری کو کالعدم قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی اور سینیٹر اعجاز چوہدری کی رہائی کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب الیکشن نظرثانی کیس؛ پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن پر  نظریہ ضرورت زندہ کرنے کا الزام

لیک آڈیوز پر کمیشن کیلئے چیف جسٹس بندیال کی اجازت کی ضرورت نہیں، نذیر تارڑ

بدھ کو پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا کر دیا گیا اور جیل سے باہر آتے ہی نیشنل پریس کلب عرف اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تمام پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی دو ہفتے کے لیے عبوری ضمانت منظور کی تھی۔

متعلقہ تحاریر