عامر خان جلد بیٹی کی ہم عمر فاطمہ ثناشیخ سے شادی کرنے والے ہیں؟
عامر خان فلم دنگل کے وقت سے ثنا کے ساتھ ڈیٹ کررہے ہیں، بھارتی فلمی ناقد کمال راشد خان کا دعویٰ
بالی ووڈ کے ستاروں پر نظر رکھنے والے فلمی ناقد اور اداکار کمال راشد خان عرف کے آر کے نے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے بارے میں بڑا دعویٰ کردیا۔
کمال راشد خان کا کہنا ہے کہ عامر خان جلد فلم دنگل سے شہرت حاصل کرنے والی فاطمہ ثنا شیخ سے شادی کرنےوالے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اجے دیوگن اور تبو کی فلم ’ دریشیم ‘ کے کورین ری میک کا معاہدہ طے پاگیا
ابراہیم علی خان نے بطور اداکار پہلی فلم کی شوٹ مکمل کرلی، سارہ علی خان
کمال راشد خان نے اپنے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ عامر خان جلد اپنی بیٹی کی عمر کی لڑکی فاطمہ ثنا شیخ سے شادی کرنے جارہے ہیں ۔انہوں نےمزید بتایا کہ اداکار فلم دنگل کے وقت سے ثنا کے ساتھ ڈیٹ کررہے ہیں۔
Breaking News:- Aamir Khan is going to get married with his daughter’s age Fatima Sana Shaikh soon. Aamir Khan is dating Sana from the time of their film #Dangal.
— KRK (@kamaalrkhan) May 25, 2023
واضح رہے کہ فاطمہ ثنا شیخ کے عامر کی بیٹی آئرا خان سمیت ان کے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں۔آئرا خان کی منگنی کے موقع پر بھی فاطمہ ثنا شیخ نے خاندان کے فرد کے طور پر تقریب میں شرکت کی تھی۔
فاطمہ ثنا شیخ نے مسٹر پرفیکٹ کے ساتھ فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ میں بھی کام کیا تھا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ فاطمہ ثنا شیخ ہی عامر اور کرن راؤ کے بیچ طلاق کی وجہ بنی تھیں ۔