حافظ نعیم الرحمان کو جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کی گرفتاری کے خدشات
جماعت اسلامی کراچی کے امیر اور میئر کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دوران اسکروٹنی ان کے یوسی چیئر مینز اور وائس چیئرمینز کو گرفتار کیا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی زور زبر دستی سے اپنا میئر بنانا چاہتی ہے

امیر جماعت اسلامی (کراچی) حافظ نعیم الرحمان نے اپنی پارٹی کے نومنتخب یونین کونسل (یوسیز) کے چیئرمینز اور وائس چیئر مینز کی گرفتاری کے خدشات ظاہر کردیئے ۔
جماعت اسلامی کراچی کے امیر اور میئر کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دوران اسکروٹنی ان کے یونین کونسل (یوسیز) چیئرمینز اور وائس چیئرمینز کو گرفتار کیا جاسکتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
پی ٹی آئی نے میئر کراچی کے لیے جماعت اسلامی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا
حافظ نعیم الرحمان نے ٹوئٹر ہینڈل پر ڈپٹی کمشنر (ڈی سی )ساؤتھ کے دفتر کی ایک وڈیو شیئر کرتے دعویٰ کیا کہ پولیس اہلکار ہمارے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پہنچ گئے ہیں۔
ڈی سی آفس ساؤتھ میں اسکروٹنی ہورہی ہے۔ یوسی چیرمین، وائس چیرمین کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس کھڑی ہے۔ گرفتار کرکے، خوف زدہ کرکے، دھمکیاں دےکر، پوری سرکاری مشنری استعمال کرکے پیپلز پارٹی اپنا مئیر بنانا چاہتی ہے۔ یہ پیپلز پارٹی کی جمہوریت ہے، یہ اس کی اکثریت ہے۔ pic.twitter.com/StzwqhRlSm
— Naeem ur Rehman (@NaeemRehmanEngr) May 26, 2023
انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی ) ساؤتھ کے دفتر میں بلدیاتی نمائندوں کی اسکروٹنی ہورہی ہے جبکہ پولیس وہاں ہمارے منتخب عوامی نمائندوں کو گرفتار کرنے پہنچی ہے ۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نعیم الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی حکومتی مشینری و پولیس کا استعمال کرکے ، ہمیں گرفتاریوں سے خوفزدہ کرکے اپنا میئربنانا چاہتی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی پوری سرکاری مشینری اور وسائل کااستعمال کرکے میئر کراچی بنانا چاہتی ہے ، یہ پیپلز پارٹی کی جمہوریت ہے، یہ اس کی اکثریت ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کے بلدیاتی نمائندوں کو گرفتار کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنےکا مطالبہ کیا تھا ۔