اے ٹی سی نے تین مقدمات میں عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور کرلیے

چیئرمین تحریک انصاف نے اے ٹی سی میں پیش ہوکر تین مقدمات میں عبوری ضمانت کے لیے ضمانتی مچلکے جمع کرا دیئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تین مقدمات میں عبوری ضمانت کے لیے ضمانتی مچلکے جمع کرا دیئے۔

دوسری جانب لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس پر حملے سمیت 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو بھی آج طلب کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف کو پارٹی عہدے پر بحالی کی درخواست مسترد کردی

جناح ہاؤس حملہ: پی ٹی آئی کارکنوں کی درخواست ضمانت کی سماعت 2 جون تک ملتوی

سابق وزیراعظم کو جے آئی ٹی کے ہیڈ کوارٹر قلعہ گجر سنگھ میں طلب کیا گیا ہے۔ ٹیم عمران خان سے 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے پوچھ گچھ کرے گی۔

جے آئی ٹی نے عمران خان کو کال اپ نوٹس جاری کرتے ہوئے تفتیش کاروں کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش کار گرفتار ملزمان سے زمان پارک سے تعلق کے حوالے سے پہلے ہی تفصیلات حاصل کر چکے ہیں۔

27 مئی کو محکمہ داخلہ پنجاب نے 9 مئی کو لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس (جناح ہاؤس) میں توڑ پھوڑ اور آتشزدگی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے 10 جے آئی ٹیز تشکیل دیں تھیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن عقیلہ نیاز نقوی کو جے آئی ٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر