اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کو 40 ارب روپے کا نقصان، ڈالر اور سونا بھی مہنگا ہوا
مئی کے آخری کاروباری روز کے دوران اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کو 40 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا جبکہ کرنسی مارکیٹ ڈالر کی قدر 12 پیسے مزید بڑھ گئی، ایک تولہ سونا بھی 1600 روپے مہنگا ہوا
رواں ماہ مئی کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا جبکہ انٹربینک فارن ایکسچینج مارکیٹ ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا، سونے کے فی تولہ نرخ بھی بڑھ گئے ہیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ماہ کے آخری کاروباری روز کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں مندی رہی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر اور صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ۔
یہ بھی پڑھیے
رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں مالیاتی خسارہ 3 ہزار 79 ارب تک جا پہنچا
غیر مستحکم سیاسی صورتحال کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔ حصص بازار میں آغاز مثبت رجحان سے ہوا تاہم اختتام لمحات مندی کا شکا ہوا ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس341 پوائنٹس کمی سے 41 ہزار 330 پر بند ہوا۔ حصص بازار کا پہلا سیشن مثبت رہا اور دوپہر بارہ تک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ۔
پاکستان حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور صبح دس بجے کے قریب 100 انڈیکس 84 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی اور اس کا تسلسل دوپہر بارہ بجے تک دیکھنے کو ملا۔
دوپہر بارہ بجے دوسرے سیشن میں مندی کے بادل چھاگئے۔ غیر مستحکم سیاسی صورتحال نے مارکیٹ میں اپنی گرفت میں لیا جس سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔
پاکستان حصص بازار میں آج صفر اعشاریہ82 فیصد کی منفی تبدیلی ریکارڈ کی گئی جبکہ9 کروڑ8 لاکھ شیئر کا کاروبار ہوا۔ سرمایہ کاروں کو چالیس ارب روپے کے نقصان کا سامنا ہوا ۔
انٹربینک فارن ایکسچینج مارکیٹ میں بدھ کو مقامی کرنسی کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں 12 پیسے کمی کا سامنا کرنا پڑا جس کی بنیادی وجہ ڈالر کی بڑھتی مانگ اور غیر یقینی صورتحال رہی ۔
اسٹیٹ بینک پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 12 پیسے اضافے سے 285 روپے 47 پیسے کی ہوگیا ہے ۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/K9BfoSuuw2 pic.twitter.com/omjDn6uqDO
— SBP (@StateBank_Pak) May 31, 2023
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک روپے کمی آئی ۔ فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپیہ کم ہو کر 311 روپے پر آگئی ہے ۔
مقامی صرافہ بازارمیں ایک تولہ سونے 1600 روپے اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 400 روپے ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1372 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ۔