آڈیو لیکس؛ پارلیمانی کمیٹی کا ثاقب نثار کو بیٹے کے ہمراہ طلبی کا نوٹس، بینک ریکارڈ بھی طلب
قومی اسمبلی کی خصوصی آڈیو لیکس کمیٹی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے انکے بیٹے کے ہمراہ طلب کرلیا جبکہ ان سے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں ہیں عدم پیشی پر سول لاء کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی

قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف کی تشکیل کردہ خصوصی آڈیو لیک کمیٹی نے سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار اوران کے صاحبزادے نجم ثاقب سمیت دیگر افراد کو طلب کرلیا ۔
آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے قومی اسمبلی کی تشکیل کردہ خصوصی کمیٹی نے سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم سمیت اور دیگر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
نجم ثاقب کی آڈیو لیک کمیٹی کے خلاف درخواست؛ والد کے خلاف کارروائی روکنے کا مطالبہ
آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کی تشکیل کی گئی خصوصی کمیٹی کا اجلاس رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی کی زیر صدارت ہوا جس میں نجم ثاقب کی عدم پیشی پر سوال اٹھایا گیا ۔
کمیٹی سربراہ اسلم بھوتانی نے کہا کہ نجم ثاقب کو گزشتہ اجلاس میں بلایا گیا تھا وہ کیوں نہیں پہنچے جس پر رکن برجیس طاہر نے کہا کہ ان کی عدم پیشی پر قانون و آئین کے مطابق فیصلہ کیا جائے ۔
خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں برجیس طاہر نے تجویز دی کہ اگر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوتے تو کمیٹی قانون اور آئین کے مطابق فیصلہ کرے۔
قومی اسمبلی کے عہدیدار نے کہا کہ عدالت نے بھی قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کو غیر قانونی قرار نہیں دیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کی تشکیل کردہ کمیٹی مکمل طور پر آئینی ہے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ پہلے نوٹس کے بعد کمیٹی نجم ثاقب کو سمن جاری کر سکتی ہے جبکہ وزارت قانون کے نمائندے نے کہا کہ اگر نجم ثاقب پیش نہیں ہوتے تو ان کے وارنٹ جاری کیے جائیں۔
آڈیو لیکس کی تحقیقات کی خصوصی کمیٹی نے نجم ثاقب اوع دیگر افراد کو سمن جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔ خصوصی کمیٹی نے نجم ثاقب اور دیگر کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔
یہ بھی پڑھیے
آڈیو لیکس کمیشن کا معاملہ: حکومت کا چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت 3 ججز پر اعتراض
آڈیو لیکس کمیٹی کے اجلاس کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اگر کوئی کمیٹی کے احکامات پر عمل نہیں کرتا ہے تو قواعد و ضوابط کے تحت خصوصی کمیٹی کو سول کورٹ کا اختیار حاصل ہے۔
یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب نے قومی اسمبلی کی آڈیو لیکس کی تحقیقاتی کمیٹی کو کام سے روکنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ (آئی ایچ سی ) میں درخواست دائر کی تھی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز31 مئی 2023 کو نجم ثاقب کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کو سابق چیف جسٹس کے بیٹے کی آڈیو لیک کی تحقیقات سے روکا ۔









