عمران خان فوج سے سیاسی جنگ ہارگئے؛ اکنامسٹ کا دعویٰ اور دفتر خارجہ کا رد عمل
برطانوی خبر رساں ادارے دی اکنامسٹ نے رپورٹ کیا کہ فوج نے 1996 میں بننے والی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کو صرف تین ہفتوں میں ڈھا دیا جبکہ عمران خان کے سینئر رہنما بھی ان سے منحرف ہوگئے ہیں ،دفتر خارجہ نے مغربی میڈیا کی رپورٹنگ کو پروپیگنڈا قرا ر دیا

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان افواج پاکستان سے سیاسی جنگ میں شکست کھاگئے جبکہ ان کی پارٹی کے متعدد سینئر رہنما اور سیکڑوں کارکنان بھی ان کا ساتھ چھوڑ گئے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے دی اکنامسٹ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان افواج پاکستان سے اپنی سیاسی لڑائی ہار چکے ہیں جبکہ ان کے سیکڑوں ساتھی بھی منحرف ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
دی اکنامسٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پہلے سے زیادہ مقبول قرار دے دیا
دی اکنامسٹ کے مطابق فوجی جرنیلوں نے 1996 میں قائم ہونے والی عمران خان کی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی دیواریں صرف تین ہفتوں میں گرادی ۔
Pakistan has become a global menace. It is abysmally governed, violent, unstable and nuclear-armed. Its generals must, once and for all, get out of politics: https://t.co/0QYtU8hItq pic.twitter.com/X8e0F1FtUZ
— The Economist (@TheEconomist) June 2, 2023
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد تحریک انصاف کے متعدد سینئر رہنماؤں نے عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیا جبکہ سیکڑوں کارکن گرفتار بھی ہیں۔
اکنامسٹ کے مطابق عمران خان کو کرپشن، توہین مذہب سمیت کئی الزامات کا سامنا ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلائے جانے کے امکانات بھی موجود ہیں ۔
اکنامسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف کی حکومت تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور کررہی ہے جبکہ پاکستان کے سویلین ادارے فوج کے زیر تسلط آتے دکھائی دے رہے ہیں ۔
برطانوی اشاعتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہےکہ عمران خان پر ملکی تنصیبات پر حملے کے سخت الزامات بھی ہیں اور شاید طویل سیاسی جلاوطنی ان کے لیے ایک بہترین آپشن ہوگا ۔
دوسری جانب دفتر خارجہ نے مغربی میڈیا میں پاکستان کی سیاسی صورتحال سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی قائم ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ نے غیر ملکی میڈیا کے پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی کے الزمات کو پروپیگنڈا قرا ر دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قانونی طور پر ایک جمہوری حکومت موجود ہے ۔