سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دوسری مرتبہ فرد جرم عائد
سابق صدر پر عہد صدارت ختم ہونے کے بعد خفیہ دستاویزات کے حوالے سے لاپروائی برتنے کا الزام، مقدمہ افواہوں پر مبنی ہے، میں بے قصور ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ منگل کو میامی کی عدالت میں پیش ہوں گے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دوسری بار فرد جرم عائد کردی گئی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے فردجرم سے انکار کرتے ہوئے خود کو بے قصور قراردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر پر نئی فرد جرم عہد صدارت ختم ہونے کے بعد خفیہ دستاویز سے متعلق مبینہ لاپروائی برتنے پر عائد کی گئی ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ منگل کو میامی کی وفاقی عدالت میں پیش ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے
ڈونلڈٹرمپ گرفتار، مجرمانہ کارروائی کا سامنا کرنے والے پہلے سابق امریکی صدر بن گئے
ڈونلڈٹرمپ خاتون صحافی سے جنسی بدسلوکی کے مرتکب قرار، 50 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد
سابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ مجھے فرد جرم سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے ،مقدمہ افواہوں پر مبنی ہے، میں بے قصور ہوں۔واضح رہے کہ سابق صدر ٹرمپ کو نیویارک سٹی میں کرمنل کیس کا بھی سامنا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں بھی شامل ہیں ۔تمام ری پبلکن امیدواروں میں ٹرمپ اب بھی سب سے زیادہ مقبول ہیں۔