ایف ایف سی انتظامیہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ گھوٹکی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
انتظامیہ کی جانب سے تعینات ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کیں، جبکہ ضرورت مند مریضوں کی ویکسینیشن بھی کی گئی۔
میرپور ماتھیلو: ایف ایف سی انتظامیہ کا قابل تحسین اقدام، انتظامیہ کے ریزیڈنٹ مینیجر برگیڈیئر محمد سلیم چیمہ کی کاوشوں سے قریبی گاؤن ڈنو ماکو میں یرقان ، ہیپاٹائٹس بی اور ہیپاٹائیٹس سی سمیت مختلف بیماریوں کے حوالے سے مفت جرنل میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا ، جس میں مختلف بیماریوں کے ماہر ڈاکٹروں نے سینکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ کرنے کے بعد مفت ادویات فراہم کیں گیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ گھوٹکی کے صنعتی ادارے ایف ایف سی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اس سلسلے میں انتظامیہ کے انسان دوست افسر ریزیڈنٹ مینیجر برگیڈیئر محمد سلیم چیمہ کی کاوشوں سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
کامیابی کا راز کمفرٹ زون سے نکلنے میں ہے، اشرف حبیب اللہ
کراچی میں خطرناک جرثومے نیگلیریا نے ایک اور شخص کی جان لے لی
ایف ایف سی انتظامیہ کی ٹیم کرنل شکیل چٹہا ، کرنل شجاعت منہاس ، پی آر او ایف ایف سی امان اللہ شر اور احمد علی سومرو پر مشتمل ٹیم نے قریبی گاؤں ڈنو ماکو میں یرقان ، ہیپاٹائٹس بی اور ہیپاٹائیٹس سی سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا مفت معینہ کیا اور بغیر معاوضے کے ادویات فراہم کیں۔
ایف ایف سی کے میڈیکل کیمپ میں سونا ویلفیئر ہاسپیٹل کے ماہر ڈاکٹروں نے بھی شرکت اور گاؤن ڈنو ماکو اور اس پاس کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ اور ٹیسٹ کیے ، اور مفت ادویات فراہم کیں۔
انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کو سینٹائزر ماسک فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ویکسینیشن بھی کی گئی۔
جنرل میڈیکل کیمپ میں آنے والے مریضوں کا کہنا تھا کہ ہم برگیڈیئر محمد سلیم چیمہ ، کرنل شکیل چٹہا کرنل ، شجاعت منہاس پی آر او ایف ایف سی امان اللہ شر اور احمد علی سومرو کے بےحد شکر گزار ہیں جنہوں نے حالیہ بارشوں سے پریشان عوام کو ریلیف فراہم کیا۔
مریضوں کا کہنا تھا کہ ایف ایف سی انتظامیہ انسان دوستی کی ایک بہترین مثال قائم کی ہے، جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔
اس سلسلے میں ایف ایف سی انتظامیہ کے افسران کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں کے بعد راشن ٹینٹ ادویات متاثرین کی بچیوں کی شادیوں میں جہیز دینے کے ساتھ ساتھ گھروں کی بحالی کا کام بدستور جاری ہے اب مفت طبی میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا تاکہ مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جاسکے۔
ان کا کہنا تھا آج میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کے معائنے اور ٹیسٹ کیے گئے اور جن مریضوں کو ضرورت تھی ان کی ویکسینیشن بھی کی گئی ہے۔ مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئی ہیں۔
ایف ایف سی کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہماری ہمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے کہ ڈسٹرکٹ گھوٹکی کی عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔









