حریم شاہ صندل خٹک لڑائی: ایک دوست جیل میں دوسری سوشل میڈیا پر
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ٹک ٹاکر صندل خٹک کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر انہیں گرفتار کرلیا۔
معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی نازیبا ویڈیوز لیک کیس میں ٹک ٹاک اسٹار ملزمہ صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہوگئی ، جس کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے صندل خٹک کو گرفتار کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سیشن جج اشفاق تاج نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی صندل خٹک کی درخواست مسترد کردی تھی۔ جج نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی نازیبا ویڈیوز لیک کیس میں ضمانت مسترد ہونے پر ٹک ٹاک اسٹار ملزمہ صندل خٹک کو ایف ائی اے نے گرفتار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی خاتون کو”نانی آف دی ایئر “قراریدیا
حریم شاہ خم ٹھونک کر فیاض الحسن چوہان کیخلاف میدان میں آگئیں، نازیبا تصاویر جاری
مدعی حریم شاہ اور ملزمہ صندل خٹک اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں تھیں۔
عدالت میں بیان دیتے ہوئے ٹک ٹاکر صندل خٹک کا کہنا تھا کہ حریم شاہ کی ویڈیوز ابھی لیک ہوئیں، جبکہ یہ مجھے سال سے تنگ کررہی تھی۔
ٹک ٹاکر حریم شاہ کی قابل اعتراض ویڈیوز لیک کرنے کے کیس میں ٹک ٹاکر صندل خٹک کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی گرفتار، حریم شاہ خوشی سے رو پڑیں۔۔!! #News360 #BreakingNews #ImranKhan #PTI #HareemShah #Tiktoker #SundalKhattak @_Hareem_Shah pic.twitter.com/E65TMsNm9D
— News 360 (@officialnews360) June 12, 2023
عدالت کے سامنے بیان دیتے ہوئے ملزمہ صندل خٹک کا کہنا تھا کہ حریم شاہ مجھے میری نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کر رہی ہیں۔
ملزمہ صندل خٹک کا بیان دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھ پر الزام لگا رہی کہ میں نے حریم شاہ کے ساتھ زیادتی کروائی ، میں نے نہ حریم شاہ کی ویڈیو بنائی نہ لیک کیں۔
اس وقت عمران خان مشکل میں ہیں،میں عمران خان کے ساتھ ہوں اور ہمیشہ عمران خان کو سپورٹ کروں گی۔ حریم شاہ #News360 #BreakingNews #ImranKhan #PTI #HareemShah #Tiktoker #Support @ImranKhanPTI @PTIofficial @_Hareem_Shah pic.twitter.com/LkSPauAc6p
— News 360 (@officialnews360) June 12, 2023
اس موقع پر معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے نازیبا وڈیوز اور تصاویر کمرہ عدالت میں دکھائیں۔
اس موقع پر پراسیکیورٹر (وکیل صفائی) کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک پر کشمیر کی آزادی کے لیے ویڈیوز نہیں ڈالی جاتیں، ٹک ٹاکرز جو ویڈیوز بناتےہیں، سب کو معلوم ہے۔
اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کردی ، جس کے بعد کمرہ عدالت کے باہر سے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے صندل خٹک کو حراست میں لے لیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سیشن جج اشفاق تاج نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی صندل خٹک کی درخواست مسترد کردی تھی۔ جج نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا تھا۔









