محکمہ قومی بچت نے مختلف اسکیموں میں سرمایہ کاری کی حد بڑھادی
بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ میں سرمایہ کاری کی حد 50لاکھ سے بڑھاکر 75 لاکھ روپے کردی گئی، قومی بچت کا یکم جولائی سےمائیکرو ڈپازت اسکیم شروع کرنیکا فیصلہ
محکمہ قومی بچت نے مختلف بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کی حد میں اضافہ کردیا۔
بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ میں سرمایہ کاری کی حد میں اضافہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں 1.5 فیصد اضافہ
روسی خام تیل سے لدا پہلا بحری جہاز کراچی پہنچ گیا
محکمہ قومی بچت کے مطابق بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ( بی ایس سی)، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ (پی بی اے) اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ(ایس ایف ڈبلیو اے) میں سرمایہ کاری کی حد 50لاکھ سے بڑھاکر 75 لاکھ روپے کردی گئی ہے۔
دوسری نیشنل سیونگز نے یکم جولائی سے مائیکرو ڈپازٹ اسکیم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔مائیکرو ڈپازٹ اسکیم میں شرح منافع دیگر اسکیمز کے مقابلے میں بلند ہوگی۔