اسٹیبلشمنٹ کے زبردست ناقد عادل فاروق راجہ لندن سے گرفتار

اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کا کہنا ہے کہ لوگوں کو تشدد پر اکسانے کے حوالے سے تفتیش کے لیے عادل فاروق راجہ کو حراست میں لیا گیا ہے۔

معروف یوٹیوبر اور پاک فوج کے سابق ریٹائرڈ میجر عادل فاروق راجہ کو اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے برطانیہ میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے متنازعہ یوٹیوبر کو لوٹن سے حراست میں لے لیا ہے۔ تفتیش کاروں نے عادل فاروق راجہ کو یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر لوگوں کو تشدد پر اکسانے پر حراست میں لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

امریکی پالیسیز سے انکار میرے زوال کی وجہ بنیں، عمران خان کا نیوز ویک کو انٹرویو

حماد اظہر نے تحریک استحکام پاکستان کی ناکامی کے اسباب بیان کردیے

میڈیا  رپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کا کہنا ہے کہ لوگوں کو تشدد پر اکسانے کے حوالے سے تفتیش کے لیے عادل فاروق راجہ کو حراست میں لیا گیا ہے۔

حال ہی میں ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے سابق میجر عادل فاروق راجہ کے چینل پر غلط معلومات پھیلانے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

میجر (ر) عادل فاروق راجہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے پرجوش حامی ہیں جبکہ موجودہ حکومت اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے سخت ناقد کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

19 سال سے زیادہ متنوع تجربہ رکھنے والا میجر (ر) عادل فاروق راجہ اپنی تنقیدی آراء کی وجہ سے اکثر خبروں  کی  زینت بنتے رہتے ہیں۔ موجودہ واقعات اور عالمی سیاست پر ان کی گہری نظر ہے۔ ایک بلاگر کے طور پر اپنی مقبولیت کی وجہ سے وہ میڈیا میں ایک جیو پولیٹیکل اور دفاعی تجزیہ کار کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

مجرمانہ سرگرمیوں اور پاکستانی اداروں کے خلاف نفرت آمیز تقاریر کرنے اور لوگوں کو اداروں کے خلاف بھڑکانے پر ایک پاکستانی عدالت نے عادل راجہ کے لیے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیا۔

عادل راجہ ملک میں افراتفری پھیلانے اور لوگوں کو اداروں اور سرکاری املاک پر حملوں پر اکسانے اور اداروں کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلانے کے لیے مشہور ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل حکومت نے صحافی شاہین صہبائی، وجاہت سعید، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سید حیدر رضا مہدی سمیت 25 افراد کو خلاف انسداد دہشتگردی اور غداری کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر