خاتون کو نازیبا تصویر بھیجنے والا نسٹ کا طالبعلم منت ترلوں پر اتر آیا
طالبعلم شاہزیب نےا پنی انسٹاگرام پروفائل میں خود کو نسٹ کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس انجینئر قرار دے رکھا ہےاور مذہب کا لبادہ اوڑھتے ہوئے اسلام کے 5ارکان کا حوالہ بھی دے رکھا ہے۔

خاتون صارف نے انسٹاگرام پر اپنی نازیبا تصویر بھیجنے والے نسٹ کے طالبعلم کو بےنقاب کردیا۔ خاتون نے نوجوان انسٹاگرام آئی اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کردی۔
خاتون کے ساتھ شرمناک حرکت کرنے والا نوجوان شاہزیب بے نقاب ہونے پر منت ترلوں پر اتر آیا۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی: ڈیفنس فیز8 کے مہنگے ترین اپارٹمنٹس میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ پر جھگڑا،وڈیو وائرل
اوباش نوجوانوں سے سی ویو تا دو دریا سڑک کو فیملیز کیلیے نوگوایریا بنادیا
حراسعید نامی صارف نے انسٹاگرام میسنجر پر موصول ہونے والی عریاں تصویر اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ”پیر کی صبح اس وقت تک معمول کے مطابق گزر رہی تھی جب تک کہ انسٹاگرام پر ایک آدمی نے مجھے ایک عریاں تصویرنہیں بھیجی تھی“۔
TW:
Was having a very normal Monday morning until a random guy on Instagram decided to send me a d++k pic. My heartbeat is racing and I am unable to regulate my anger now. pic.twitter.com/CMFHpbNgdj
— Hira (@HiraSaeed__) June 12, 2023
انہوں نے کہاکہ” میرے دل کی دھڑکن دوڑ رہی ہے اور میں اب اپنے غصے کو قابو کرنے سے قاصر ہوں“۔انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھاکہ”اب وہ مجھے ٹوئٹر پر پیغام دے رہا ہے کہ یہ ذاتی معاملہ ہے۔ کیسا بے وقوف ہے“۔
He is now messaging me on Twitter saying its personal matter. What a dumb imbecile pic.twitter.com/j42aWdEnOo
— Hira (@HiraSaeed__) June 12, 2023
نسٹ کے طالبعلم شاہ زیب نے خاتون کو ارسال کردہ پیغام میں کہا کہ”میں تم سے بھیک مانگتا ہوں، برائے مہربانی اپنی اسٹوریز مٹادو، یہ ذاتی معاملہ ہے اسے منظر عام پر مت لاؤ“۔
طالبعلم شاہزیب نےا پنی انسٹاگرام پروفائل میں خود کو نسٹ کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس انجینئر قرار دے رکھا ہےاور مذہب کا لبادہ اوڑھتے ہوئے اسلام کے 5ارکان کا حوالہ بھی دے رکھا ہے۔









