شہباز شریف آئندہ چار سال کے لیے مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب

جنرل کونسل کے اجلاس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز  آئندہ چال کے لیے سینئر نائب صدر اور سینئر رہنما احسن اقبال سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے بھائی میاں شہباز شریف آئندہ چار سال کے لیے بلامقابلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر منتخب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ (ن) رہنما مریم نواز بھی آئندہ چار سال کے لیے بلامقابلہ سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر منتخب ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے 

سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان گذشتہ رات سے لاپتہ

آئی ایم ایف تصدیق چاہتا ہے کہ اسکا قرضہ چین کو ادائیگیوں پر تو خرچ نہیں ہوگا، سینیٹر رضا ربانی

مزید تفصیلات کے تمام وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال بھی بلامقابلہ سکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔ احسن اقبال بھی آئندہ چار سال کے لیے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کا جنرل کونسل اجلاس اسلام آباد میں منعقد کیا گیا جس میں تمام شوریٰ نے وزیراعظم شہباز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا بلامقابلہ صدر منتخت کرلیا۔ شوریٰ کے فیصلے کے مطابق میاں شہباز شریف کو آئندہ چار سال کے لیے صدر منتخب کیا گیا ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کا جنرل ورکرز اجلاس اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی بصیرت اور بہادری کو سلام پیش کرتا ہے۔ جنہوں نے بدترین جبر ، سیاسی انتقام کا ثابت قدمی ، صبر اور بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا۔ اس سفر کے دوران آپ نے ذاتی صدمے بھی جھیلے ، لیکن ایک لمحے کو بھی آپ استقامت میں کوئی کمی نہیں آئی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف ہمیشہ پاکستان اور عوام کے مفادات کو مقدم رکھا۔ آپ نے اپنی سیاسی حکمت عملی سے بحرانوں اور سازشوں کا منہ موڑ دیا۔ جس پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدین اور کارکنان آپ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اور قرار داد کے ذریعے آپ کی عظیم قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر