کراچی میں بڑے بریک ڈاؤن کے بعد بجلی بحال ہونا شروع ہوگئی
ہفتے کی دوپہر کے-الیکٹرک کی ہائی ٹینشن ٹرانمیشن وائر ٹرپ کر گئی تھی۔
جون کی گرمی کی شدت نے اپنا رنگ دکھانا شروع کردیا ، ہفتے کے روز کے-الیکٹرک کی اضافی ہائی ٹینشن تار ٹرپ ہونے کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہم معطل ہو گئی۔
کے-الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ این ٹی ڈی سی کے کنکشن میں خلل پڑا ہے ، تاہم کراچی میں بجلی کی فراہمی محدود پیمانے پر متاثر ہوئی ہے۔
ترجمان کے-الیکٹرک کے مطابق اضافی ہائی ٹینشن تار ٹرپ کرنے سے 18 گرڈ اسٹیشنز اور 621 فیڈرز بند ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیے
ٹیلی کام لائسنس فیس کی ڈالر میں ادائیگی کی پالیسی فوری ختم کی جائے، سی ای او جاز
اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل پانچویں روز مندی؛ ڈالر 2 روپے مہنگا، فی تولہ سونا 2 لاکھ 24 ہزار کا ہوگیا
ترجمان نے کہا کہ کے الیکٹرک نے متاثرہ گرڈ کو بحال کردیا ہے اور کے الیکٹرک کی انتظامیہ این ٹی ڈی سی کے ساتھ رابطے میں ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ہائی ٹینشن تار ٹرپ کرنے سے بجلی فراہمی متاثر ضرور ہوئی تھی تاہم بحالی کی کوششوں کے بعد بجلی کی فراہمی معمول پر آگئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ہائی ٹینشن تار ٹرپ کرنے سے نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، سرجانی، بفر زون، ملیر، لیاقت آباد ایف بی ایریا اور اورنگی ٹاؤن میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا، تاہم بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔









