کرپشن الزامات کا معاملہ: محمد خان بھٹی کو نوکری سے معطل کردیا گیا

بھٹی کو اختیارات کے ناجائز استعمال، کک بیکس میں ملوث ہونے کے الزامات کی وجہ سے معطلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر سبطین خان نے ہفتہ کے روز سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو نوکری سے معطل کر دیا۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ بھٹی کے مبینہ طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور کک بیکس سے متعلق کیسز میں ملوث ہونے کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

9 مئی کے واقعات: لاہور ہائیکورٹ کا ملزمان کی شناخت پریڈ 48 گھنٹوں میں مکمل کرنے کا حکم

لاہور: وکلاکنونشن میں دھواں دھار خطاب کےبعد لطیف کھوسہ کے  گھر پر فائرنگ

محمد خان بھٹی کے ساتھ ساتھ کرپشن میں ملوث رائے ممتاز بابر بھٹی اور رائے بخشی خان کو بھی عہدوں سے فارغ کر دیا گیا۔

مزید برآں، محمد خان بھٹی اور رائے ممتاز بھٹی سے وابستہ تمام ملازمین کی خدمات تادیبی کارروائی کی تکمیل تک واپس لے لی گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ مسٹر محمد خان بھٹی کو متعدد الزامات کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں انہیں مختلف مقدمات میں حراست میں بھی لیا گیا تھا ، جن میں ترقیاتی اسکیموں میں کک بیکس (رشوت) وصول کرنے کے الزامات بھی شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر